آسٹریلینز کا ارلی چائلڈ ہڈ لرننگ پر سے اعتماد ختم ہو رہا ہے,کچھ کا دعویٰ ہے کہ یہ بچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی مارکیٹائزیشن ہے جس کی وجہ سے معیار اور رسائی میں بحران پیدا ہوا ہے۔
آسٹریلیا کے بچوں کی دیکھ بھال کے شعبے میں متعدد منافع بخش آپریٹرز پر بدسلوکی اور نظرانداز کرنے کے الزامات کے سامنے آنے کے 24 گھنٹوں کے بعد یہ مطالبہ کی اجا رہا ہے کہ اس حوالے سے ایک رائل کمیشن قائم کیا جائے
سیکٹر کے اندر مسائل متعدد محاذوں پر محیط ہیں اور پالیسی، افرادی قوت کی کمی، تعلیم اور ضابطے کے مسائل کا ایک پیچیدہ جال بناتے ہیں۔
اسے سمجھنے کے لیے، ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ آسٹریلیا میں ابتدائی بچپن کی تعلیم اور دیکھ بھال کس طرح فراہم کی جاتی ہے اور مالی امداد کس طرح فراہم کی جاتی ہے۔





