کرکٹ ٹی 20 عالمی کپ - بابر اعظم اچھے مقابلوں کے لئے پُرعزم ، ٹیمیں اور شائیقین پرجوش

WhatsApp Image 2024-06-05 at 1.10.02 PM.jpeg

آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے مقابلوں کا امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں آغاز ہوگیا ہے پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا میچ چھ جون کو امریکہ اے کی ٹیم کے خلاف ڈیلاس میں کھیلے گی۔ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان کے ساتھ گروپ اے میں بھارت، آئرلینڈ، امریکہ اور کینیڈا شامل ہیں۔


۔انگلینڈ سیریز کے بعد ڈیلاس میں بھی بارش کی وجہ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر ہوا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بارش کی وجہ سے انڈو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا کپتان بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے، انگلینڈ سیریز اچھی نہیں رہی لیکن ہمارے دماغ میں یہی تھا کہ ہم نے ورلڈ کپ کیسے کھیلنا ہے بارش ہمارے اختیار میں نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ہم میسر سہولیات میں بھرپور پریکٹس کر رہے ہیں لوگوں نے بہت دعائیں کیں ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں بابراعظم نے بتایا کہ کرکٹ پلاننگ اور مائنڈ گیم کا کھیل ہے ہمارے کچھ کھلاڑی جن میں حارث رؤف، عماد وسیم اور شاداب خان شامل ہیں وہ پہلے یو ایس اے میں کھیل چکے ہیں اور یہاں کی کنڈیشنز کو بہتر جانتے ہیں تو اس سے ہمیں فائدہ ہوگا بدقسمتی سے شاداب خان کی پرفارمنس ٹھیک نہیں جا رہی لیکن مجھے باقی کھلاڑیوں کی طرح شاداب پر بھی مکمل اعتبار ہے. مجھے اپنی ٹیم پر پورا بھروسہ ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے، یو ایس اے کی کنڈیشنز فاسٹ باؤلرز کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں بطور کپتان میرا یہی گول ہے کہ ہم نے یہ ورلڈ کپ جیتنا ہے، میرا پرسنل گولز پر فوکس نہیں ہوتا، پوری کوشش کریں گے اچھا کھیل پیش کریں اور ورلڈ کپ جیتیں۔ پاکستان کو اگلے راؤنڈ ٹک رسائی کے لیے چار میں سے تین میچز جیتنے ہوں گے۔
WhatsApp Image 2024-06-05 at 1.10.04 PM.jpeg
امریکہ میں پہلی بار کھیلے جانے والے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نیو یارک میں موجود ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ آج آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی انڈین کرکٹ ٹیم اب تک نیو یارک میں پریکٹس میچ اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے چکی ہے بھارتی صحافیوں کا ماننا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ سے قبل انڈیا کو نیو یارک میں میچز ملنے سے بھارتی ٹیم کو فائدہ ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف میچ آسانی سے جیت سکتی ہے ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں پہلی بار کرکٹ کا اتنا بڑا میلہ سجا ہے کنڈیشنز کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
پاکستان اپنا پہلا میچ چھ جون کو ڈیلس میں امریکہ کے خلاف کھیلے گا جب کہ نو جون کو نیویارک میں دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہو گا۔ پاکستان 11 جون کو نیویارک میں کینیڈا کے مدمقابل ہوگا جب کہ 16 جون کو فلوریڈا میں اس کا میچ آئرلینڈ سے ہوگا۔

بشکریہ: انس سعید (امریکہ)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
کرکٹ ٹی 20 عالمی کپ - بابر اعظم اچھے مقابلوں کے لئے پُرعزم ، ٹیمیں اور شائیقین پرجوش | SBS Urdu