ٹی ٹوینٹی عالمی کپ کے فائینل میں کون ہو گا آمنے سامنے؟

Pakistan will face Australia in T20 semi final.

Pakistan cricket squad unchanged in five consecutive T20 worldcup games. Source: twitter sawerapasha

پاکستان نے ٹی ۲۰ عالمی کپ میں اسکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اب تک کی واحد نا قابل شکست ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اب سیمی فائینلز میں پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے اور انگلینڈ کا مدمقابل نیوزی لینڈ ہو گا۔ شائیقین منتظر ہیں کہ سیمی فاینل جیتنے والی ٹیموں میں سے کون سی دو ٹیمیں ٹی ۲۰ ورلڈ کپ کے فائینل میں آمنے سامنے ہوں گی۔


 پاکستان نے ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ ٹو میں اپنے آخری میچ میں شعیب ملک کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو 72رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار پانچویں فتح حاصل کر لی۔ اس میچ میں شعیب ملک نے 18 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 54 رنز کی  ریکارڈ اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار  کارکردگی کا جشن سوشل میڈیا پر بھی جاری ہیں جہاں تجزئے ، تبصرے اور میمز کی بھرمار نظر آتی ہے۔
پاکستان ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی ہے اور سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے جمعرات کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا
نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے اور پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا اور پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے ذریعے بھارتی کرکٹ شائقین کے کے ساتھ نوک جھوک کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ جبکہ کھیلوں کی مبصر سویرا پاشا نے پاکستانی ٹیم کی لگاتار فتوحات پر جذباتی پیغام میں لکھا کہ ٹیم نے بغیر کسی تبدیلی کے پانچ میچ لگاتار جیت کر سحر طاری کر دیا ہے۔
پاکستان کی اسکاٹ لینڈ پر جیت اور  نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف فتح کے بعد اب بھارت  سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکا ہے
اس سے پہلے کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی تھی کرچہ بھارت کو ابھی نمیبیا سے میچ باقی ہے مگر بھارت اور افغانستان کی ٹیمیں  دوڑ سے باہر ہو  چکی ہیں۔

گروپ ون میں انگلینڈ پہلے اور آسٹریلیا دوسرے نمبر پر جبکہ گروپ ٹو میں پاکستان پہلے اور نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر ہے اس طرح انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹیمیں 10 نومبر کو پہلا سیمی فائنل  اور  پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو آسٹریلیا سے فائینل کے لئے مقابلہ کرے گا۔

دبئی سے بات کرتے ہوئے ایس بی ایس اردو کے کھیلوں کے نمائیندے انس سعید کا کہنا ہے کہ گرچہ پاکستان اب تک کا واحد نا قابلَ شکست ٹیم ہونے کے باعث سب سے اچھی ٹیم نظر آتی ہے مگر انگلینڈ  کی ٹیم بھی  ایک سخت اور مضبوط  حریف کے طور پر سامنے آئی ہے۔ اور اگر پاکستان کا فاینل میں انگلینڈ سے مقابلہ ہوتا ہے تو یہ ایک بے حد دلچسپ اور سخت مقابہ ہو سکتا ہے۔
مبصرین کا ماننا ہے کہ  ہر کھیل کا دن ایک مختلف نتیجہ لے کر آتا ہے اور جس دن جو ٹیم اچھی کارکدگی دکھاتی ہے جیت اس کی جھولی میں گرتی ہے اس لئے  کھیلوں کے پنڈت پیشن گوئیاں کرنے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں۔ مگر کھیلوں کے کئی مبصر انگلینڈ کو ایک طاقتور ٹیم کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور کچھ کا خیال ہے کہ اگر انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف اور پاکستان نے  آسٹریلیا کے خلاف اپنا موجودہ مومینٹم اور حالیہ فارم برقرار رکھی تو ممکنہ طور پر یہ دونوں ٹیمیں فائینل کے لئے سب سے ذیادہ فیورٹ ہیں۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائینل میں بکیز  اور سٹے بازی کی سائیٹس پاکستان کو فیورٹ قرار دے رہی ہیں جبکہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائینل میں انگلینڈ کا پلڑا بھاری ہے۔

پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے 


 


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand