آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہونے والے گالف کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں پاکستان کی میچ ریفری منزہ شاہین نے بھی فرائض انجام دیے۔ منزہ شاہین پہلی پاکستانی ہیں جو انٹرنیشنل سطح پر میچ ریفری کی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہیں ۔

ایشیا پیسیفک امیچور گالف چیمپئن شپ کے مقابلے رائل میلبرن گالف کلب میں منعقد ہوئے جس میں 120 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی
منزہ شاہین گالف رولز سرٹیفکیشن کے تینوں لیولز کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔

§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: