بھارتی جیلوں میں کئی برسوں سے قید 54 پاکستانی ماہی گیر وطن واپس پہنچ گئے۔
پاکستان واپس پہنچتے اور اپنوں سے ملتے ہی متاثرہ ماہی گیر اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔
کئی ماہی گیروں نے بھارتی قید میں گزرے کٹھن دنوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تشدد اور غیر انسانی سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑا
یہ افراد 2017 سے 2021 کے درمیان بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں سرکریک کے قریب سمندری حدود کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔
(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔)