پاکستان رپورٹ: ضمنی انتخابات تنازعے پر رپورٹ اور پاک بھارت کشیدگی پر سفارت کاری

Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif- (Supplied by the Government of Pakistan  official media)

Pakistani Prime Minister Shahbaz Sharif

سیالکوٹ سمبڑیال ضمنی انتخابات تنازعہ، پاک بھارت کشیدگی، سفارتی مشن، عمران خان پیٹرن انچیف بن گئے، وفاقی بجٹ، قومی اسمبلی اجلاس طلب۔ مزید جانتے ہیں اس پوڈکاسٹ میں۔


پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ سمبڑیال میں حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی امیدوار کی کامیابی کے بعد نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے۔ تحریک انصاف نے حکومت پر ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا ہے۔ حکومت کی اتحادی جماعت نے بھی انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ انتخابات بالکل شفاف تھے۔ عوام نے فتنہ فساد کا بیانیہ مسترد کرکے خدمت کی سیاست کو ووٹ دیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پانی کو پاکستان کی ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا سفارتی مشن نیو یارک میں موجود ہے۔ جہاں وفد نے روس، چین اور فرانس سمیت اہم ممالک کے مندوبین سے ملاقات کی ہے اور جنوبی ایشا میں جاری کشیدگی سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ ملاقات کے دوران انہوں کہا کہ تمام دروازے بند کردیئے گئے ہیں۔ اب اسلام آباد کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ اور احتجاجی تحریک کو وہ خود لیڈ کریں گے۔ پاکستان کے مالی سال 2025-26 کے بجٹ کو پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو طلب کیا گیا ہے۔ پاکستان کی سیکورٹی فورسرز نے بلوچستان کے دو مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پانی کو پاکستان کی ریڈ لائن قرار دیا ہے۔ ادھر بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا سفارتی مشن نیو یارک میں موجود ہے۔ جہاں وفد نے روس، چین اور فرانس سمیت اہم ممالک کے مندوبین سے ملاقات کی ہے اور جنوبی ایشا میں جاری کشیدگی سے متعلق پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: ضمنی انتخابات تنازعے پر رپورٹ اور پاک بھارت کشیدگی پر سفارت کاری | SBS Urdu