پاکستان کی وزارت دفاع نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے اس فیصلے کے بعد جاری کیا گیا جس میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔ جنرل عاصم منیر پاکستان کے دوسرے آرمی چیف ہیں جنہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اس سے قبل صرف جنرل ایوب خان ہی فیلڈ مارشل کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ دیدیا۔ رہنما تحریک انصاف اسد قیصر کہتے ہیں پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے تحریک عدم اعتماد پر کاروائی روکی۔ جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بہنوں عظمی خان اور نورین خان سے ان کی ملاقات کروا دی گئی۔ جبکہ علیمہ خان کو منگل کے روز بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔بیرسٹر گوہر اور سیلمان اکرم راجہ بھی عمران خان سے ملاقات کرنے میں کامیاب ہوگئے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان پاکستان کیلئے اسٹبلشمٹ کیساتھ مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ادھر سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان
______________
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts