Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

جنریشن زی کی ماضی کی طرف واپسی: نوجوانوں میں ایک بار پھر ڈمب فونز اور سی ڈیزکی مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟

Compact discs

Analogue devices are making a comeback with the most tech-savvy, plugged in generation of all time - Gen Z. Why are Gen Z using tech from a time they don't remember? Source: Getty / Kinga Krzeminska

اینالاگ ڈیوائسز ایک بار پھر مقبول ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی نسل، جنریشن زی میں بھی۔ آخر کیوں وہ لوگ ایسی ٹیکنالوجی اپنا رہے ہیں جس کا زمانہ انہوں نے دیکھا بھی نہیں؟


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Zoe Brock

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


اینالاگ ڈیوائسز ایک بار پھر مقبول ہو رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ ٹیکنالوجی سے جڑی ہوئی نسل، جنریشن زی میں بھی۔ آخر کیوں وہ لوگ ایسی ٹیکنالوجی اپنا رہے ہیں جس کا زمانہ انہوں نے دیکھا بھی نہیں؟


جنریشن زی پہلی ڈیجیٹل نیٹو نسل ہے، جس کے بیشتر افراد نے اسمارٹ فونز کے بغیر دنیا نہیں دیکھی۔

اشجین شریف کی عمر 24 سال ہے اور وہ اپنے فون کو لینڈ لائن کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

وہ سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے اور موسیقی سننے کے لیے 16 جی بی اسٹوریج والا آئی پوڈ استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ ڈیڑھ سال سے وہ اسی طرزِ زندگی پر قائم ہیں.

ڈاکٹر برٹنی فرڈینینڈز، یونیورسٹی آف سڈنی میں ڈیجیٹل میڈیا کی لیکچرر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ الگورتھمز نے لوگوں کو ایک محدود آن لائن دنیا میں قید کر دیا ہے۔گزشتہ ایک سال میں ایسے رجحانات سامنے آئے ہیں جو الگورتھم کے اثر کو چیلنج کرتے ہیں۔جیسے "نیو ٹرو"، ڈیجیٹل منیملزم، اور "کرونک آف لائن" کا تصور۔2025-26 کے ایک سروے کے مطابق، 18 سے 25 سال کے 76 فیصد سے زائد آسٹریلوی نوجوانوں نے گرمیوں میں ڈیجیٹل ڈیٹاکس پر غور کیا۔

ڈاکٹر فرڈینینڈز کا کہنا ہے کہ ان کے طلبہ بھی اینالاگ طرزِ زندگی کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ رو بہ رو میل جول کی خواہش نے سماجی کلبوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔ ڈاکٹر فرڈینینڈز خود ایک بک کلب چلاتی ہیں۔ تاہم ڈیجیٹل تھکن کا مطلب یہ نہیں کہ نوجوان مکمل طور پر آن لائن دنیا چھوڑنا چاہتے ہیں۔

______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now