آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی یوم آزادی پاکستان کی آمد پر جہاں پر جوش ہیں وہیں بہت سی کمیونٹی تنظیمیں اس حوالے سے تقریبات کا انعقاد کر رہی ہیں ، منتظمین کا کہنا ہے ایسی تقریبات کا مقصد نئی نسل کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانا ہے ۔
سڈنی ، میلبرن ، برسبین ، پرتھ سمیت آسٹریلیا کے ان تمام شہروں میں جہاں پاکستانی تارکین وطن آباد ہیں پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے تقریبات یا سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں
ایسی ہی ایک تقریب جو میلبرن میں 16 اگست کو متوقع ہے ، کے منتظم عقیل سید کا کہنا ہے کہ ان سرگرمیوں کا مقصد نوجوانوں کو اپنی پہچان اور ثقافت سے روشناس کروانا ہے ۔
سڈنی میں Pakistan Australian Association (PAA) یومِ آزادی پر 15 اگست کو سینٹ میری سڈنی میں پروگرام کر رہی ہے۔ ایسوایشن کے صدر اعجاز خان کا کہنا تھا کہ تنظیم
کئی فلاحی پروگراموں پر بھی کام کررہی ہے۔
دوسری جانب برسبین میں 8 اگست کو سالانہ کرکٹ گالا منقعد کیا گیا ، منتظم ڈاکٹر آسٖ شہزاد کے مطابق وہ پاکستانی کمیونٹی بالخصوص پاکساتنی ڈاکٹرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا چاہتے ہیں
انہوں نے بتایا کہ اس سال منعقد کرکٹ گالا کی خصوصیت لیڈی ڈاکٹرز کا اس سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر شریک ہونا تھا۔





