سڈنی سکسرز کا بابرستان فین زون, آسٹریلیا کوخواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کو شکست

Friendly hockey match between Pakistan and India in Sydney, and Sydney Sixers’ Babarestan Fan Zone.

Friendly hockey match between Pakistan and India in Sydney, and Sydney Sixers’ Babarestan Fan Zone. (Credit: Sydney Sixers & Pakistan Sports Club, Sydney).

بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کوخواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کو شکست دے کر تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ سڈنی میں ہوا پاکستان اور انڈیا کا فرینڈلی ہاکی میچ ، آسٹریلیا کا سڈنی کرکٹ گراؤنڈ بنے گا بابرستان،ارشد ندیم کا پہلا ٹرینیگ سیشن اگلا ہدف اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ، اس پوڈ کاسٹ میں۔


آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ سے باہر، بھارت نے سیمی فائنل میں شاندار ہدف حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
بھارت نے عالمی چیمپئن آسٹریلیا کوخواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کو شکست دے کر تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کر لیا۔ بھارت نے 339 رنز کا ہدف نو گیندیں باقی رہتے ہوئے پانچ وکٹوں سے حاصل کر کے کامیابی سمیٹی، اس طرح چند ہفتے قبل اسی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف قائم کردہ ریکارڈ کو توڑ دیا۔
بھارت کی ہیرو جیمائمہ روڈریگز تھیں، جنہوں نے ناقابلِ شکست 127 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو ایک بظاہر ناممکن جیت تک پہنچایا۔

آسٹریلیا کی ٹیم سڈنی سکسرز نے پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم کے استقبال کے لیے بابرستان فین زون قائم کر دیا ہے۔ٹیم کے آفیشلز کے مطابق بابرستان کے ذریعے ہم کرکٹ کلچر کو ایک نئے اور منفرد انداز میں پیش کر رہے ہیں۔یہ فین زون دنیا کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک بابر اعظم کے اعزاز میں بنایا گیا ہے۔سڈنی سکسرز نے مداحوں کو 17 دسمبر کو اس جشن میں شریک ہونے کی دعوت بھی دی ہے۔ آئیے بگ بیش لیگ کےپلیئرز بابر اعظم اور محمد رضوان کی گفتگو اس پوڈ کاسٹ کا حصہ ہے۔
جیولین تھرور ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے لیے خود کو مکمل فٹ کا ٹارگٹ بنا لیا جو کہ 7 سے 21 نومبر تک سعودی عرب میں شیڈول ہے ۔ یس بی ایس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےارشد ندیم نے کہا کہ پہلا ٹرینیگ سیشن کیا ہے انجری سے چھٹکارا پانے کے لیے ری ہیب چل رہا ہے انجری کے باوجود ورلڈ ایتھلیٹکس میں 85 میٹر کی تھرو کی جو کوئی چھوٹی تھرو نہیں۔
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پاکستان اسپورٹس کلب کے زیرِ اہتمام پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک دوستانہ ہاکی میچ منعقد ہوا۔ جو کہ 5۔5 گول سے برابر رہا مہمانِ خصوصی میں آسٹریلین پارلیمنٹ ممبران جولیافن، ڈیوڈ، اور پاکستان قونصلیٹ جنرل کے ڈائریکٹر شامل تھے۔ اس ایونٹ کا مقصد دونوں ممالک کی کمیونٹی کو ایک ساتھ لانا اور شائقین کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا تھا، جبکہ اس میں فری فوڈ اور میوزک کا انتظام بھی تھا ۔ایس بی ایس سے ہاکی پلیئر محسن نواز کی خصوصی گفتگو۔
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی.
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand