موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن شپ آسٹریلیا 2025 کا آغاز آج سے فلپ آئی لینڈ کے مشہور اور تاریخی سرکٹ میں ہو گیا ہے۔ دنیا بھر کے نامور رائیڈرز اپنی رفتار، مہارت اور جیت کے عزم کا شاندار مظاہرہ کر رہے ہیں۔ خوبصورت ساحلی علاقے میں واقع یہ سرکٹ ہمیشہ سے موٹر اسپورٹس کے شائقین کے لیے توجہ کا مرکز رہا ہے۔ تین روزہ اس ایونٹ کا فائنل مقابلہ اتوار کو کھیلا جائے گا، جبکہ رائیڈرز اس سال کی چیمپئن شپ کو لے کر خاصے پُرجوش اور پُراعتماد نظر آ رہے ہیں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ نے خراب کارکردگی پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کو جواب جمع کرا دیا ہے۔ کوچ نے کہا کہ ارشد ندیم نے 2021 کے بعد چار گولڈ، ایک سلور اور پیرس اولمپکس کا گولڈ میڈل جیتا۔ چار جولائی کو انہیں انجری ہوئی جس کی انگلینڈ میں سرجری کی گئی۔ بعد ازاں ٹوکیو کے گرم موسم اور سخت رن وے ٹریک کے باعث وہ فائنل میں اپنی بہترین تھرو نہیں کر سکے. صدر اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان وجاہت حسین کی ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو
قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہم نے ورلڈ چیمپئن ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دی، اور اس کامیابی کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ ایسی وکٹوں پر بہترین فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں۔ شان مسعود نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کو سراہا، جبکہ مین آف دی میچ کا اعزاز پاکستانی اسپنر نعمان علی کے نام رہا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان شان مسعود نے مزید کیا کہا ? آئیے آپ کو سناتے ہیں۔۔
(ایس بی ایس اردو کیلیے یہ رپورٹ پاکستان سے محمد حافظ بلال نے پیش کی )
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے ، اردو پرگرام سننے کے اور طریقے ، “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast ، Apple Podcast