اخلاقی ترجیحات کے مطابق آسٹریلیا اپنی الگ خارجہ پالیسی بنا سکتا ہے: غضنفر ہاشمی

Ghazanfar Hashmi at SBS.jpg

Mr Ghazanfar Hashmi at the SBS Sydney studios. (Source SBS Urdu)

امریکہ میں مقیم غضنفر ہاشمی مکالماتی تنظیم ورلڈ ڈائیلاگ فورم امریکہ اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کے سربراہ ہونے کے ساتھ کالم نگار اور شاعر کے طور پر معروف ہیں۔ پچھلے دنوں وہ آسٹریلیا کے دورے پر آئے اور اس دوران ایس بی ایس اردو سے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد کے ساتھ عالمی تنازعات میں مذاکرات کی اہمیت ،سیاست، خارجہ پالیسی اور دیگر امور کے ساتھ اپنے ادبی سفر کے حوالے سے گفتگو کی۔ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔


امریکہ میں مقیم جناب غضنفر ہاشمی ایک ممتاز ادبی شخصیت، کالم نگار اور شاعر ہونے کے ساتھ ورلڈ ڈائیلاگ فورم امریکہ اور انٹرنیشنل اکیڈمی آف لیٹرز کے سربراہ ہیں۔ وہ ثقافتی سفارت کاری اور بین الاقوامی مکالمے کے فروغ میں سرگرم کردار ادا کرتے ہیں، اور عالمی سطح پر پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کی کوششوں میں پیش پیش ہیں۔

غضنفر ہاشمی کی ادبی شناخت ان کی شاعری، تراجم اور کالمز سے ہے جسکے باعث بھی وہ معروف ہیں۔ ، حال ہی میں شائیع ہونے والی انگریزی کتاب A Nation Imprisoned in Myths: American Exceptionalism میں انہوں نے امریکی جمہوری اقدار اور امریکہ کی بدلتی ہوئی شناخت کو موضوع بنایا ہے۔
غضنفر ہاشمی تعلیم اور ثقافت کو عالمی سفارت کاری کے اہم ستونوں کے طور پر پیش کرتے ہیں۔اور اخلاقی، جمہوری اور انسانی حقوق کی بنیاد پر عالمی قوتوں کے کردار پر احتسابی مکالمے پر زور دیتے ہیں۔
عالمی قوتوں کی پیروی کرنے کے بجائے آسٹریلیا کو اخلاقی بنیادوں پر اپنی ترجیحات کے مطابق الگ خارجہ پالیسی اپنانا چاہئے۔
غضنفر ہاشمی
وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کے بارے میں عالمی فہم کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی تعلقات کو عوامی سطح پر قابلِ فہم بنانے کی ضرورت ہے۔ ان کی کوشش ہے کہ مکالمے اور تخلیقی اظہار کے ذریعے عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور بین الثقافتی ہم فہمی کو فروغ دیا جائے۔
Ghazanfar Hashmi at SBS during his Australian visit.(Source SBS Urdu)
Mr Ghazanfar Hashmi at SBS during his Australian visit. (Source SBS Urdu)

اس پوڈکاسٹ میں غضنفر ہاشمی نے مندرجہ ذیل سوالات کا احاطہ کرنے کے ساتھ اپنے اشعار بھی سنائے۔

  1. مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں آسٹریلیا کو کیا اقدامات کرنے چاہییں؟
  2. کیا آپ سمجھتے ہیں کہ عالمی برادری غزہ میں انسانی المئیے روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے؟
  3. بلاول بھٹو کے حالیہ دورۂ امریکہ کو آپ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مستقبل کے تناظر میں کیسے دیکھتے ہیں؟
  4. پاکستان کی فوجی قیادت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات مشرق وسطیٰ کے موجودہ تنازع میں پاکستان کے کردار کے بارے میں کیا اشارہ دیتی ہے؟
مزید جاننے کے لئے اوپر دئے گئے لنک سے پوڈ کاسٹ سنئے۔
IMG_2241.jpg
Mr Ghazanfar Hashmi at SBS. (Source SBS Urdu)
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , 
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اخلاقی ترجیحات کے مطابق آسٹریلیا اپنی الگ خارجہ پالیسی بنا سکتا ہے: غضنفر ہاشمی | SBS Urdu