ہر سال 8 مارچ کو دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اجنبی ملک میں خواتین کی ذمہ داریاں بدل جاتی ہیں۔خاندانی توقعات بھی بڑھ جاتی ہیں۔ان حالات کے باعث ذہنی اور نفسیاتی دباؤ پیدا ہو سکتا ہے . اس دباؤ سے کیسے نمٹا جائے اور اس کے لئے آسٹریلیا میں کس طرح کی مفت خدمات دستیاب ہیں، جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
بہت سی خواتین خاندانی اقدار اور ذاتی آزادی کے درمیان اندرونی کشمکش محسوس کرتی ہیں۔ ماہرِ نفسیات سمارا شیراز کہتی ہیں کہ اپنی ذہنی صحت کو اہمیت دینا اور خود اپنی نگہداشت کو جرم نہ سمجھنا ذہنی سکون کی بنیاد ہے۔
مسلسل تھکن، چڑچڑاپن اور جذباتی خالی پن خاموش ذہنی دباؤ کی علامت ہو سکتے ہیں، جبکہ خاموشی اختیار کرنا بوجھ میں اضافہ کرتا ہے۔ان کے بقول ہجرت کے بعد سماجی تنہائی، زبان کی رکاوٹیں، اور محدود روابط اداسی بڑھا سکتے ہیں، اس لیے ہم زبان کمیونٹی، پیشہ ورانہ مشاورت اور صحت مند حدود کا قیام نہایت ضروری ہے۔
_______________________________________________________________________
یہ بات چیت صحت مند آسٹریلیا کی ذہنی صحت اور دیکھ بھال پر پوڈ کاسٹ سیریز کا حصہ ہے جس کی
ویڈہو یو ٹیوب پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اس پوڈ کاسٹ میں تارکینِ وطن خواتین کی ذہنی صحت پر صرف عام معلومات فراہم کی گئی ہے، انفرادی اور مخصوص مشاورت کے لئے اپنے ماہر پروفیشنل سے رابطہ کیجئے۔
- Lifeline (24-hour Crisis Line): 13 11 14
- Kids Helpline: 1800 55 1800
- Suicide Call Back Service: 1300 659 467
- Beyond Blue: 1300 22 4636
- Headspace: 1800 650 890
- ReachOut: au.reachout.com





