آسٹریلین سسٹرز کلب اور پاکستانی ویمن ان آسٹریلیا کے زیر انتظام میلبرن میں خواتین کے عالمی دن کے حوالےسے ایک اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا

یوں تو خواتین کا عالمی دن ہر سال مارچ کی آٹھ تاریخ کو منایا جاتا ہے لیکن میلبرن کی خواتین نے اس حوالےسے تقریب 24 فروری کو منعقد کی ۔ اس تقریب کا مقصد ان خواتین کو سراہنا تھا جو اپنے گھروں میں رہتے ہوئے کمیونٹی سے منسلک رہنے اور تارکین وطن خواتین کی بہبود کے لئے کام کر رہی ہیں ۔ اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی متنوع پس منظر کی خواتین نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب کے آغاز میں اسرائیل ۔ حماس جنگ میں بے گناہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تکریم کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

تقریب میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات اور ایونٹس نہ صرف عام خواتین کی حوصلہ افزائی کے لئے ضروری ہیں بلکہ ساتھ ہی یہ تقریبات مختلف شعہ زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کو آپس میں مل بیٹھنے کے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں ۔
ایونٹ میں وہ خواتین بھی شامل تھیں جو گھر بیٹھے اپنے ذاتی کاروبار کر رہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ اور اس طرح کی مختلف کاوشیں ان کے کاروبار کو فروغ دینے اور بہتر طریقے سے مشتہر کرنے میں معاون ہیں ۔
تقریب کی مہمان خصوصی مایہ ناز پاکستانی شیف کوکب خواجہ تھیں ۔ انہوں نے آسٹریلیا میں موجود خواتین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں مقیم تارکین وطن خواتین زیادہ محنت کش اور ہمت والی ہیں ، جو نہ صرف اپنے گھروں کو بہترین اور منظم انداز میں چلا رہی ہیں بلکہ ساتھ ہی اپنی ملازمتوں اور دیگر امور میں بھی طاق ہیں۔
کوکب خواجہ نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آج کے تیز رفتار اور جدید دور میں بطورشیف کھانوں میں جدت لانا اور کھانا پکانے کے پروگرام پیش کرنا ماضی کی نسبت زیادہ مشکل ہیں

تقریب کی منتظمہ زنیرہ ذیشان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یوم خواتین کے اس ایونٹ میں وہ گھروں میں رہنے والی ان کمیونٹی سے جڑی خواتین کوسراہنے کی خواہاں ہیں جودوسری خواتین کی بہبود کے لئے کام کر رہئ ہیں اور سماجی ویب سائٹ کے مختلف پیجز کے ذریعے تارکین وطن افراد کی رہنمائی کر رہی ہیں۔
خولہ فہد اور مریم منور جو اس تقریب کی شریک منظم اور میزبان تھیں ان کا موقف تھا کہ وہ بیرون ملک سے آنے والی طالبات کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہتی ہیں جہاں یہ طالبات اپنے مسائل، ان کے حل اور تجربے بلا جھجھک ایک دوسرے سے بانٹ سکیں
اس موقع پر پیغام دیتے ہوئے مریم منور نے کہا کہ وہ تارکین وطن خواتین جو تنہا زندگی کی جدوجہد کر رہی ہیں یا وہ خواتین جو گھریلو تشدد اور خانگی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں ان کے لئے آسٹریلیا میں بہترین مواقع اور ہر طرح کی معاونت دستیاب ہے۔
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:



