آسٹریلیا میں بچوں کے مالی مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کریں؟

Australia Explained: Saving Money for Children

Encouraging your child to allocate portions of their pocket money towards saving goals can help build healthy spending habits. Credit: Justin Ma/Getty Images

آسٹریلیا میں زندگی مہنگی ہو سکتی ہے اور اگر آپ کے زیرِ کفالت بچے ہوں تو اخراجات میں اور بھی اضافہ ہو جاتا ہے خاص طور پر جب بات اُن کے مالی مستقبل کے لیے بچت کرنے کی ہو۔ یہ مدد ہو سکتی ہے اُن کی پہلی گاڑی خریدنے میں، گریجوایشن کے بعد بیرونِ ملک سفر کے لیے، یا گھر کے ڈیپازٹ کے لیے پیسے جمع کرنے کی۔


آج کے اس فیچر میں ہم بات کر رہے ہیں والدین کے لیے مالی منصوبہ بندی کی بنیادی باتوں پر اور یہ کیوں ضروری ہے کہ بچوں کو مالی خواندگی، یعنی financial literacy، کم عمری سے سکھائی جائے۔

اہم نکات

  • بچوں کے مالی مستقبل کی تیاری کی شروعات والدین کے اپنے قرض کم کرنے سے ہو سکتی ہے۔
  • اگر آپ اپنے بچے کے قرض کے ضامن بننے کا سوچ رہے ہیں تو پیشہ ورانہ مالی مشورہ ضرور حاصل کریں۔
  • بچوں کو مالی سمجھ بوجھ سکھانا انہیں مستقبل میں بہتر مالی فیصلے کرنے کے قابل بناتا ہے۔


بچوں کے مستقبل کے لیے پیسے جمع کرنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ بہت سی ثقافتوں میں بچے اپنے والدین کی بڑھاپے میں مدد کرتے ہیں لیکن آسٹریلیا میں اکثر والدین ہی اپنے بچوں کو مالی طور پر قدم جمانے میں مدد دیتے ہیں چاہے وہ پہلی گاڑی خریدنا ہو، یونیورسٹی کی فیس ہو یا گھر لینا۔

David Sharpe، جو Financial Advice Association of Australia کے چیئرمین ہیں، بتاتے ہیں کہ والدین کن چیزوں میں عام طور پر بچوں کی مدد کرتے ہیں۔“شادیاں، پہلی گاڑی اور رہائش۔ رہائش اب سب سے بڑی ترجیح بن گئی ہے۔
اگر دس سال پیچھے جائیں تو ابھی بھی شادی اور گاڑی اہم تھیں، مگر آج کل زیادہ تر والدین اپنے بچوں کو گھر میں داخل ہونے، یعنی پراپرٹی لینے، میں مدد دینے کو ترجیح دیتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی گھر کی قیمتیں اور افورڈیبیلٹی — یہ والدین کے لیے ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔”

Australia Explained: Saving Money for Children
Moneysmart is a government website providing independent information to Australians about financial decisions they need to make. Credit: courtneyk/Getty Images

آسٹریلیا میں حکومت اور کمیونٹی کی طرف سے ایسے پروگرام موجود ہیں جو خاندانوں کو اپنے مالی اہداف کے لیے بچت کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر، matched savings initiatives یا Centrelink کے ذریعے دی جانے والی سپورٹ ادائیگیاں، جو تعلیم یا رہائش کے اخراجات میں سہولت فراہم کرتی ہیں۔ مزید معلومات آپ Services Australia اور Moneysmart کی ویب سائٹس پر حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ کا بچت کا مقصد کچھ بھی ہو، یہ ہمیشہ دانشمندی ہے کہ بچوں کے لیے علیحدہ بچت شروع کرنے سے پہلے اپنے ذاتی قرضے کم کرنے پر غور کریں۔ “اگر آپ اپنا قرضہ کم کرتے ہیں،تو مستقبل میں شاید آپ کے پاس یہ صلاحیت ہو کہ اپنے بچوں کی مدد کے لیے قرض لے سکیں،اور یوں آپ سود بچا رہے ہوتے ہیں بجائے اس کے کہ باہر سے کمائی کریں۔”

اپنے بچے کے پہلے گھر میں مدد کیسے کریں؟

گھر خریدنے کے معاملے میں اکثر والدین اپنے بچوں کے لیے ڈیپازٹ کی رقم میں مدد کرتے ہیں۔ لیکن اگر آپ اپنے بچے کو قرض دے رہے ہیں، تو Moneysmart کی ذاتی مالیات کی ماہر Shevaune Marchingo کہتی ہیں کہ احتیاط ضروری ہے۔

“ایک تحریری منصوبہ بنائیں جس میں واضح ہو کہ آپ نے کتنی رقم دیاور وہ اسے کیسے واپس کریں گے۔اگر آپ کے ایک سے زیادہ بچے ہیں، تو یہ سب کے ساتھ انصاف کرنے میں مدد دے گا۔”
Australia Explained: Saving Money for Children
Check for any tax benefits when committing to long-term investments, like insurance bonds. Source: Moment RF / Traceydee Photography/Getty Images
اگر آپ اپنے بچے کے قرض کے ضامن یعنی guarantor بننے کا سوچ رہے ہیں، تو فیصلہ کرنے سے پہلے احتیاط برتیں۔

“آپ کو اپنے بچے کی قرض واپس کرنے کی صلاحیت پر پورا اعتماد ہونا چاہیے۔کیونکہ اگر وہ قرض ادا نہ کر سکے، تو آپ کو پورا قرض خود ادا کرنا پڑ سکتا ہے۔”

بچوں کے لیے مالی اہداف طے کرنے والے والدین کے لیے مختلف مالیاتی مصنوعات دستیاب ہیں، جیسے savings accounts, term deposits یا طویل مدتی سرمایہ کاری جیسے insurance bonds کسی بھی مالی فیصلے سے پہلے، کسی مستند مالی مشیر سے پیشہ ورانہ مشورہ ضرور حاصل کریں۔

قابلِ اعتماد مالی مشیر کیسے تلاش کریں؟

کسی مالی مشیر کی خدمات لینے سے پہلے، مختلف مشیروں سے ملاقات اور موازنہ کرنا ضروری ہے۔

ایک اچھے مالی مشیر کو چاہیے کہ:
  • آپ کو باخبر رکھے اور آپ کے اہداف میں مدد کرے،
  • آپ کو واضح طور پر بتائے کہ فیس کتنی ہوگی اور بدلے میں آپ کو کیا ملے گا،
  • آپ کے پیسے کے انتظام میں شفاف رہے،
  • اور ہر فیصلے سے پہلے آپ سے مشاورت کرے۔
“وہ یہ بھی بات کریں گے کہ آپ کتنا خطرہ لینے میں آرام محسوس کرتے ہیں —کیونکہ یہ سمجھنا بہت اہم ہے کہ آپ کے پیسے کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔”

اگر آپ نجی مالی مشورے کا خرچ برداشت نہیں کر سکتے تو مفت مالیاتی مشیر بھی دستیاب ہیں۔
آپ انہیں National Debt Helpline پر 1800 007 007 کال کر کے یا Moneysmart کی ویب سائٹ سے تلاش کر سکتے ہیں۔

Australia Explained: Saving Money for Children
A simple exercise if you're at the shops with your child is to get them compare the cost of two items and help you make a choice together. Credit: rudi_suardi/Getty Images

بچوں کو پیسوں کے بارے میں سکھانا کیوں ضروری ہے؟

اندازوں کے مطابق، ہر تین میں سے ایک آسٹریلوی کو اپنی رقم کے انتظام میں دباؤ محسوس ہوتا ہے۔
اور بہت سے افراد پیسوں پر بات کرنے سے بھی گریز کرتے ہیں۔ Caroline Stewart، جو Ecstra Foundation کی سی ای او ہیں، کہتی ہیں کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کے ساتھ مالی باتیں جتنی جلدی ممکن ہو شروع کریں۔

“یہ شاید عجیب لگے کہ پری اسکول میں پیسوں کی بات کی جائے،مگر بچے بہت جلد سمجھ جاتے ہیں کہ ضرورت کیا ہے اور خواہش کیا۔”

روزمرہ کے معمولات — جیسے سپرمارکیٹ جانا بچوں کو پیسوں کی عملی سمجھ دینے کے بہترین مواقع ہیں۔ “اگر آپ بچوں میں یہ جستجو پیدا کر دیںکہ پیسوں پر بات کرنا کوئی ممنوع موضوع نہیں،تو وہ بڑے ہو کر مالی معاملات میں زیادہ پُراعتماد ہوتے ہیں۔”

آپ اپنے بچے کو معمولی ہفتہ وار خرچ دے کر انہیں یہ سکھا سکتے ہیں کہ وہ اس کا کچھ حصہ کسی مقصد کے لیے بچائیں۔
یوں وہ پیسے کی قدر، ترجیحات، اور صبر کے فائدے سمجھنے لگتے ہیں۔

Australia Explained: Saving Money for Children
Using appropriate language and examples for your child’s age, like saving for an excursion or a birthday party, you can introduce financial planning learnings early on, Dr Zeka says. Credit: Maskot/Getty Images/Maskot

بچوں کو بچت اور بجٹنگ کب سکھانی چاہیے؟

ڈاکٹر Bomikazi Zeka، جو University of Canberra میں مالی منصوبہ بندی کی ماہر ہیں، کہتی ہیں کہ بچوں کو بچت اور منصوبہ بندی کے اسباق کم عمری سے ہی دینے چاہییں۔ “ہم کہتے ہیں کہ برے وقت کے لیے پیسے بچاؤ،مگر ایک بچے کے لیے اس کا مطلب واضح ہونا چاہیے۔والدین اگر گھر میں پیسوں پر بات چیت شروع کر دیں،تو بچے سمجھتے ہیں کہ ’ماں باپ کا بینک‘ لامتناہی ذریعہ نہیں،بلکہ منصوبہ بندی کے ساتھ چلتا ہے۔”

ڈاکٹر زی کا کے مطابق، جب والدین بچوں کو مالی منصوبہ بندی میں شامل کرتے ہیں تو وہ انہیں مالی خواندگی کی میراث دے جاتے ہیں۔ “جب یہ گفتگو جلد شروع ہو جائے،تو بچے بڑے ہو کر پُراعتماد مالی فیصلے کرنے والے بالغ بنتے ہیں۔”

چاہے آپ کی آمدنی یا پس منظر کچھ بھی ہو پیسوں کے بارے میں بات کرنے اور مستقبل کی منصوبہ بندی شروع کرنے کے لیے
کبھی بھی بہت جلد یا بہت دیر نہیں ہوتی۔

یہ معلومات عمومی نوعیت کی ہیں۔ کسی مالی فیصلے سے پہلے پیشہ ورانہ مشورہ ضرور حاصل کریں۔
اگر آپ مالی دباؤ میں ہیں، تو National Debt Helpline پر کال کریں — 1800 007 007 صرف لائسنس یافتہ مالی مشیر سے رابطہ کریں۔ ایسے مشیروں کی فہرست Moneysmart Financial Advisers Register پر دستیاب ہے۔




Subscribe to or follow the Australia Explained podcast for more valuable information and tips about settling into your new life in Australia.   

Do you have any questions or topic ideas? Send us an email to australiaexplained@sbs.com.au 

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand