سڈنی میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے دو روزہ ایفام IFAM کنونشن 2024 میں خاندانی تفریح کے ساتھ سماجی سرگرمیاں،مختلف قسم کے کھانےاور خریداری کا میلہ ہو گا۔ ساتھ آسٹریلین سیاست دانوں، پارلیمانی ممبران اور دنیا کے معروف بین القوامی اسلامی اسکالرز سے براہ راست مکالمے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔ جانئے اس کنونشن کی تفصیل ایفام کے نائب صدر کی زبانی۔
اسلامک فورم فور آسٹریلین مسلمز Islamic Forum for Australian Muslims کے زیرِ اہتمام دو روزہ کنونشن میں امیگریشن وزیر ٹونی برک، وزیر ایڈ ہیوزیک، اور سنیٹر فاطمہ پیمان کےعلاوہ ملکی اور غیر ملکی معروف اسکا لرز خطاب کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی ایک مشاعرہ بھی منعقد ہو رہا ہے جس میں پاکستان سے معروف مزاحیہ شاعر خالد مسعود شرکت کر رہے ہیں۔

____________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
یا اینڈرائیڈ
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:




