محبت کے چراغوں کو جو آندھی سے ڈراتے ہیں ۔ انہیں جاکر بتا دینا کہ ہم جگنو بناتے ہیں — نواز دیوبندی نے یہ خوبصورت شعر ایس بی ایس کے 50 سالہ جشن کے موقع پر خرجِ تحسین کے طور پر پیش کیا ۔
بھارت سے آسٹریلیا آنے والے مہمان شاعر نواز دیوبندی نے ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں اپنے ادبی و شعری سفر، مشاعروں اور استادوں سے حاصل کردہ تربیت اور دلچسپ تجربات بھی شیئر کیے۔ان کے خوبصورت کلام پر مبنی بات چیت اس پوڈ کاسٹ کا حصہ ہے۔
وہ رلا کر ہنس نہ پایا دیر تک
جب میں رو کر مسکرایا دیر تک
بھولنا چاہا کبھی اس کو اگر
اور بھی وہ یاد آیا دیر تک
: نواز دیوبندی
تفصیل سنئے اس پوڈکاسٹ میں۔
___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔