خلیجی ممالک، ایران اور امریکہ کا پاکستان پر بڑھتا اعتماد ایک اہم سفارتی پیش رفت ضرور ہےتاہم ثالثی کے نتائج پر ابھی احتیاط ضروری ہے۔یہ کہنا ہے صحافی اور تجزیہ کار سید مزمل شاہ اور اجمل جامی کا۔ کیا مشرقِ وسطیٰ کے تنازع میں ثالثی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا نیا موڑ ثابت ہوگی یا ایک بڑا سفارتی امتحان؟ جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
ایران جنگ کے تناظر میں سفارتی پیش رفت کے باوجود غیر یقینی صورتحال برقرار ہے ۔ جنگ کی طوالت پر بدلتےاشاروں پر عالمی اسٹاک مارکیٹس میں مندی اور تیزی کے ساتھ تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جانئے تجزیہ کار کیا کہتے ہیں؟
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، مگر ایرانی وزارتِ خارجہ نے اس دعوے کو مسترد کیا، جبکہ پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز دشمنوں کے لیے بند رہے گی۔
پاکستان نے اتوار کے روز مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کی میزبانی کی بلکہ پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ ایک اہم دورے پر چین پہنچے ہیں جہاں چینی حکومت نے پاکستانی تجاویز کی حمایت کی ہے۔





