پاکستان رپورٹ: پاکستان امریکہ ایران مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار

PM Pakistan and President of Iran

Credit: Source:Govt of Pakistan/ Official Facebook Page

پاکستان امریکہ ایران کے درمیان ثالثی کیلئے تیار۔ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی۔ پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بھی ایران، چین سمیت کئی ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے۔ مشرق وسطی جنگ کے باعث توانائی بحران کا خدشہ، کفایت شعاری پلان کے تحت مزید اقدامات کا اعلان کردیا گیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ مکمل کرلیا گیا


مشرق وسطی جنگ کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پاکستان امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کیلئے تیار ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کردی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی پیشکش کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پاکستانی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

WhatsApp Image 2026-03-25 at 6.42.20 AM (1).jpeg
Credit: Source:Pakistan Ministry of Finance

جنگ کے باعث توانائی بحران کے پیش نظر پاکستان نے کفایت شعاری مہم کے تحت مزید اقدامات تجویز کیے ہیں۔ سندھ کی صوبائی حکومت نے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا عندیہ دیدیا ہے۔

PTI Supporters
Credit: Source: SBS Urdu/ Asghar Hayat

عمران خان کا پمز ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا ہے۔ انہیں آنکھ کے انجکشن کی تیسری ڈوز لگا دی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کے روز اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر صورتحال کشیدہ رہی ہے۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now