ایفام (IFAM) کا سالانہ دو روزہ کنونشن 2025 ، اس میں ہر عمر اور ذوق کے افراد کے لئے کیا خاص ہے؟

IFAM.jpeg

ایفام کا سالانہ دو روزہ کنونشن محض تقاریر اور مباحثوں تک محدود نہیں بلکہ یہ ہر عمر کے شرکاء کے لئے بھرپور دلچسپی اور تفریح کا مرکز ہے۔ اس میں عالمی اسکالرز اور آسٹریلین سیاست دانوں سے براہِ راست مکالمے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ ساتھ ہی رنگا رنگ اسٹالز، مزیدار کھانے اور جھولے بھی موجود ہوتے ہیں۔ نوجوانوں اور بچوں کے لئے مختلف مقابلے اور ادبی ذوق رکھنے والوں کے لئے مشاعرہ بھی اس کنونشن کا حصہ ہیں۔ اس حوالے سے ایفام کے سکریٹری جنرل سید سمیع الدین حسینی سے کی گئی گفتگو سنئے۔


ایفام کے سالانہ دو روزہ کنونشن کے حوالے سے سکریٹری جنرل سید سمیع الدین حسینی کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام صرف تقاریر اور مباحثوں تک محدود نہیں بلکہ ہر عمر اور طبقے کے لئے تفریح اور سیکھنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ بچوں کے لئے مقابلے اور کھیل، خواتین کے لئے سرگرمیاں، بڑوں کے لئے علمی نشستیں اور ادبی شناسوں کے لئے مشاعرہ، سب اس کنونشن کا حصہ ہیں۔
سید سمیع الدین حسینی کے مطابق اس کنونشن کی سب سے بڑی خصوصیت عالمی اسکالرز اور آسٹریلین سیاست دانوں سے براہِ راست مکالمے کے مواقع ہیں۔ اس کے ساتھ رنگا رنگ اسٹالز، مزیدار کھانے، جھولے اور ثقافتی تقریبات اس اجتماع کو کمیونٹی کے لئے ایک یادگار اور جامع تجربہ بنا دیتے ہیں۔
___جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
ایفام (IFAM) کا سالانہ دو روزہ کنونشن 2025 ، اس میں ہر عمر اور ذوق کے افراد کے لئے کیا خاص ہے؟ | SBS Urdu