اس بار ماں سے دور رہ کر عید اور مدرز ڈے منانا پڑا

Mother's Day competetion winner

Source: Supplied

یہ پکچر میرے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اب ہم پتہ نہیں کب اس طرح ایک ساتھ ہوں گے۔ میں یہاں بریجنگ ویزے پر ہوں , جا نہیں سکتی۔ تو یہ اس لئے میرے دل کے بہت قریب ہے۔


 اس بار عید ایسے وقت آئی جب بین الاقوامی سفر ممکن نہیں۔ اکثر لوگ اپنے شہروں، محلو یا گھروں تک محدود رہے۔ عید جیسے خاص تہواروں پر گھر والوں اور خاص طور پر ماں کی یاد اور بھی ذیادہ آتی ہے۔  اس سے پہلے مدرز ڈے بھی گزر گیا مگر شائید ماں کو یاد رکھنے کے لئے کسی خاص دن کی قید نہیں۔  اس سال مدرز ڈے کے موقع پر ایس بی ایس ریڈیو نے آسٹریلین سامعین کے لئے خصوصی تصویری مقابلہ منعقد کیا۔ جس میں  تمام زبانوں کو پروگرام کے سامعین نے شرکت کی ۔

  •  ہر سال مدرز ڈے پر پوری دنیا میں لوگ مختلف طریقوں سے ماؤں کو خراجِ تحسین پیش کر تے ہیں
  • ایس بی ایس ریڈیو کے تصویرے مقابلے میں سامعین نے اپنی والدہ کے ساتھ خصوصی تعلق کا اظہار کیا
  • اردو سامعین میں رفعت لطیف نے ماں سے جدائی کو یادگار تصویر کے ساتھ شئیر کر کے انعام جیتا 
  اپنی والدہ کےساتھ خصوصی تعلق کے اظہار کے لئے والدہ کے ساتھ  اپنی یہ تصویر بھیج کر انعام جیتنے والی نیو ساؤتھ ویلز کی رفعت لطیف نے اس تصویر سے خصوصی تعلق کا  اظہار کرتے ہوئے  یہ لکھا
یہ پکچر میرے لئے بہت خاص ہے کیونکہ اب ہم پتہ نہیں کب اس طرح ایک ساتھ ہوں گے۔ میں یہاں بریجنگ ویزے پر ہوں جا نہیں سکتی۔ بھائی بھی پاکستان میں نہیں۔ تو یہ اس لئے میرے دل کے بہت قریب ہے۔ اللہ ہماری امی کو ھمیشہ سلامت رکھے
Mother's Day
Riffat Latif Winning photo Source: Supplied


  مدرز ڈے پر سوشل میڈیا پر’ماں تجھے سلام‘، مدرز ڈے، مدرز ڈے اسپیشل  ہیش ٹیگز بھی ٹاپ ٹرینڈز چلتے ہیں ۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوار کو اقوام متحدہ کے تمام ممبر ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت و افادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔

 انعام جیتنے والی رفعت لطیف آسٹریلیا میں بریجنگ ویزہ پر ہیں اور لاک ڈاآن کے باعث سفر نہیں کر سکتیں جبکہ ان کی والدہ پاکستان میں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی والدہ حیات ہیں اور دوری کے باوجود ان سے رابطہ کر سکتی ہیں ۔ انہوں نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ وہ تمام بھائی بہنوں میں اپنی والدہ سے سب سے قریب ہیں۔ان کی والدہ ہر موقعہ پر ان سے مشورہ کرتی ہیں اور تقاریب اور خاص موقعوں پر ان کا انتظار کرتی ہیں مگر اس بار جدائی کے لمحے طویل ہوگئے اور اب پتہ نہیں کب سب بھائی بہن امی کے ساتھ اس طرح مل کر تصویر کھنچوا سکیں گے۔

 رفعت کا کہنا تھا کہ اس تصویر کو مقابلے میں بھیجنے کا مقصد انعام لینا نہیں تھا اور نہ انہیں خیال تھا کہ وہ انعام جیتیں گی ،  اس تصویر کے ذریعے وہ ماں کی یاد کو سب کے ساتھ شئیر کرنا چاہتی تھیں۔
میں نے آج تک کوئی انعام نہیں جیتا مگر شائید دل سے قریب اس تصویر نے مجھے انعام دلوادیا
رفعت کا کہنا تھا کہ جب ہم نا سمجھ ہو تے ہیں تو اکثر اپنے والدین کا کہنا نہیں سنتے، کبھی ماں کا دل بھی دکھا دیتے ہیں مگر ان سے کم ہی  کھُل کر محبت کا اظہار کرتے ہیں اس لئے مدرز ڈے ایک اچھا موقعہ ہوتا ہے کہ ہم اپنی والدہ سے  ہر طرح سے پیار کا اظہار  کریں۔

 ان کا کہنا کہ کہ جن کی مائیں سلامت ہیں وہ اُن سے ضرور محبت کا کھل کر اظہار کریں۔ آخر میں انہوں نے اپنے ان پسندیدہ اشعار کے  ذریعےماں سے محبت کا اظہار کیا

ماں سے بڑھ کر کوئی نام کیا ہو گا
اس نام کا ہم سے احترام کیا ہو گا
جس کے پیروں   تلے   جنت ہے
اس   کے سر کا  مقام   کیا   گا

 
  


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand