نئی کئیر گائیڈ جو جوڑوں کے مرض گٹھیا کے مریضوں کے لئے مددگار ہو گی

arthritis

Source: Getty / Getty Images/Adam Gault/SPL

آسٹریلیا میں گٹھیا کے ماہرین کی کمی ہے اور مریض کہتے ہیں کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے پاس اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے زیادہ آسانی سے مدد حاصل ہو۔ جوڑوں کے مریضوں کے ساتھ ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بااختیار بنا نے اور بیماری کو بہتر طریقے سے منظم کرنے کے لئے اب ایک نئی امید پیدا ہوئی ہے۔


 گٹھیا کے شکار ہزاروں آسٹریلوی ایسے وسائل حاصل کرنے کے لیے تیار ہیں جو صحت کے نظام تک رسائی کے دوران انہیں بہتر مدد فراہم کر سکتے ہیں۔ گٹھیا یا جورون کا درد ایک ایسی بیماری ہے جو ہڈیوں کے ایک یا ایک سے زیادہ جوڑوں کو متاثر کرتی ہے جس کی وجہ سے ہڈیوں میں درد اور سختی بڑھتی ہے جو عمر کے ساتھ ساتھ بگڑ سکتی ہے - تقریباً نصف ملین بالغوں اور 30,000 بچوں کو متاثر کررہی ہے۔

گٹھیا کی مختلف اقسام ہیں۔ مثال کے طور پر Rheumatoid arthritis گٹھیا کی ایک قسم ہے جس میں مدافعتی نظام جوڑوں پر حملہ کرتا ہے۔شریل ڈائینز کا کہنا ہے کہ اس مرض نے ان کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
گٹھیا کے شکار بہت سے لوگ کمر درد، دماغی صحت کے مسائل اور طرز عمل کے مسائل سمیت ایسے حالات کا بھی شکار ہوتے ہیں اور دوسروں کی ان کے ساتھ کام کرنے اور ان کی دیکھ بھال کرنے کی صلاحیتیں اہم ہیں۔
اگر اس کی جلد تشخیص اور علاج نہ کیا جائے تو بچوں میں، نوعمری میں آئیڈیوپیتھک آرتھرائٹس جوڑوں کی خرابی اور بینائی کے ضائع ہونے کا امکان پیدا کرتا
آسٹریلوی ریمیٹولوجی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیئر بیریٹ کا کہنا ہے کہ یہ کسی بھی عمر کے بچوں کو متاثر کر سکتا ہے اور اس کی تشخیص مشکل ہو سکتی ہے
لینینت اہمینڈا کی 12 سالہ بیٹی کی ایک سال کی عمر میں تشخیص ہوئی تھی۔
محترمہ ہمناڈا کہتی ہیں کہ اگر انہیں اپنی بیٹی کے مرض کی تشخیص کے وقت مزید معلومات تک رسائی حاصل ہوتی تو وہ بڑی مددگار ہوتی۔
محترمہ اہمنڈا کہتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی تشخیص نے خااندان کو متاثر کیا ہے۔
آسٹریلین ریمیٹولوجی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں گٹھیا کے ماہرین کی کمی ہے، جس کی وجہ سے تشخیص کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے۔
حالیہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں 380 بالغ اور 20 پیڈیاٹرک ریمیٹولوجسٹ کام کر رہے ہیں۔
تاہم، ملکی طلب کو پورا کرنے کے لیے کم از کم 682 بالغ اور 61 پیڈیاٹرک ریمیٹولوجسٹ کی ضرورت ہے۔
اے آر اے کی ورک فورس کی ایک حالیہ رپورٹ یہ بھی ظاہر کرتی ہے کہ سروے میں شامل 38 فیصد ریمیٹولوجسٹ 12 ماہ کے اندر اپنے اوقات کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس کے جواب میں، آرتھرائٹس آسٹریلیا اور اے آر اے نے ریمیٹائڈ گٹھیا اور نابالغ آئیڈیوپیتھک گٹھیا کے مریضوں کی مدد کے لیے نئی طبی سفارشات اور مریضوں کی دیکھ بھال کے گائیڈز کا آغاز کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ دیکھ بھال سے کیا توقع کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر بیریٹ کا کہنا ہے کہ دیکھ بھال کے معیارات مریضوں، خاندانوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو بیماری سے نمٹنے اور بااختیار بنانے کے لیے بہتر معلومات فراہم کریں گے۔

آرتھرائٹس آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو، جوناتھن مِتھرز کا کہنا ہے کہ کیئر گائیڈ کا استعمال مریضوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنا سکتا ہے اور امید ہے کہ گٹھیا کی دیکھ بھال کے نظام میں میں نمایاں خامیوں کو دور کیا جا سکتا ہے۔
محترمہ ہمناڈا کہتی ہیں کہ جب ان کی بیٹی کی تشخیص ہوئی تو گائیڈ کا ہونا ان کے خاندان کے لیے گیم چینجر ثابت ہوتا۔
وہ کہتی ہیں کہ چھوٹے بچوں کے والدین کے لیے یہ ایک بہترین ٹول اور گائیڈ ہے، ۔

لیکن پروفیسر ہلز کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے کو مریضوں کے مجموعی معیار زندگی میں مدد کے لیے ریمیٹولوجسٹ کی تعداد بڑھانے کے لیے ذمہ داری اور اقدامات کرنے چاہییں۔

After years of chronic pain, Jessica Orford-Garde is navigating different treatment plans to manage her psoriatic arthritis.
After years of chronic pain, Jessica Orford-Garde is navigating different treatment plans to manage her psoriatic arthritis. Source: Getty / Getty Images
_____________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔

ایپیل (آئی فون)یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
نئی کئیر گائیڈ جو جوڑوں کے مرض گٹھیا کے مریضوں کے لئے مددگار ہو گی | SBS Urdu