آسٹریلیا کے سابق سفارتکاروں کے ایک گروپ نے ایک کھلے خط پر دستخط کیے ہیں جس میں وزیر اعظم انتھونی البانیزی پر زور دیا گیا ہے کہ وہ غزہ کے بارے میں کارروائی میں تیزی لائیں۔
دستخط کرنے والوں میں اسرائیل میں سابق سفیر پیٹر روجرز، جاپان میں سابق سفیر جان میناڈو اور سابق سفارت کار ایلیسن برونوسکی شامل ہیں۔
خط میں گروپ کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا انتہائی اہم ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 'دو ریاستی حل کے لیے بار بار مطالبہ کرنے کا کوئی مطلب نہیں جب صرف ایک ریاست موجود ہو اور بھاری ہتھیاروں سے لیس ریاست اسرائیل نسلپرستی، جنگی جرائم اور تقریبا مکمل طور پر بے سہارا لوگوں کی ممکنہ نسل کشی میں ملوث ہو۔'
وزیر اعظم انتھونی البانیز نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ دو ریاستی حل پر زور دے رہے ہیں۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: بدھ 06 اگست 2025
____