نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے گھریلو تشدد سے بچ جانے والوں کے تحفظ کے لئے کرایہ کی اصلاحات متعارف کروائی ہیں اور امریکی سپریم کورٹ نے ایل اے امیگریشن چھاپوں میں نسلی پروفائلنگ کا راستہ صاف کردیا۔
نیو ساؤتھ ویلز حکومت اس ہفتے کرایہ داری میں اصلاحات متعارف کرانی والی ہے جو کہ گھریلو تشدد کے شکار افراد کی حفاظت اور حمایت کے لیے ہیں۔
یہ قانون سازی شکار افراد کے لئے کرایہ داری چھوڑنا آسان بنانا چاہتی ہے، بغیر اس کے کہ انہیں مبینہ ملوث شخص کو مطلع کرنے کی ضرورت ہو کے وہ مشترکہ کرایہ داری چھوڑ رہے ہیں۔
یہ قوانین ان لوگوں کی لسٹ کو بھی وسیع کریں گے جو یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ ایک کرایہ دار گھریلو تشدد کا شکار ہو رہا ہے تاکہ وہ بغیر کسی سزا کے کرایہ کی مدت ختم کر سکے۔
ریاست کے پریمئیر کرس مینز کے ساتھ بات کرتے ہوئے، بہتر ریگولیشن اور منصفانہ تجارت کے وزیر، اینولاک شانتھ یوونگ نے قانون سازی کے مقصد کو بیان کیا۔





