میلبرن میں دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی پر حملے کی تحقیقات دہشتگردی کے زاویے سے، غزہ میں 112 فلسطینیوں کی اجتماعی نمازِ جنازہ ادا اور کھیلوں میں، مچ مارش نے دی ہنڈرڈ میں لیڈز سن رائزرز کو ریکارڈ اسکور بنانے میں مدد دی۔
میلبرن میں دفاعی ساز و سامان بنانے والی کمپنی پر آتش زنی کے حملے کی تحقیقات دہشتگردی کے زاویے سے کی جا رہی ہیں، جبکہ پولیس یہ بھی جانچ رہی ہے کہ آیا اس کے پیچھے انتہائی بائیں بازو کے شدت پسند ملوث تھے۔
الزام ہے کہ لووٹ ٹیکنالوجیز کو اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ یہ ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرتی ہے اور اسرائیل کی دفاعی سپلائی چین سے اس کے روابط ہیں۔
یہ حملہ گزشتہ سال جولائی میں کمپنی کی گرینزبرا سائٹ پر توڑ پھوڑ اور گاڑیوں کو آگ لگانے کی صورت میں پیش آیا۔
انسدادِ دہشتگردی کے ماہر ڈاکٹر جوش روز کہتے ہیں کہ اس حملے کا مقصد وسیع تر صنعت اور اس کے کارکنوں کو ڈرانا دھمکانا تھا۔





