پاکستان حالاتِ حاضرہ: تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کھولنے کا حکم

Supporters of PTI party celebrate acquittal of former PM Imran Khan by court in Karachi

epa11387917 Supporters of Pakistan's jailed former Prime Minister Imran Khan celebrate after he was acquitted of leaking state secrets following a court verdict in Karachi, Pakistan, 03 June 2024. A Pakistani court on 03 June overturned Khan’s conviction in a case related to the leaking of official secrets. His close aide Shah Mahmood Qureshi, a former foreign minister, was also exonerated in the case concerning an alleged diplomatic cable sent by Pakistan’s then ambassador to Washington, Asad Majeed Khan, to the government led by Khan. Khan remains in jail due to his sentence in the unlawful marriage case. However, Qureshi may be released if the police do not arrest him for any other charges. EPA/SHAHZAIB AKBER Source: EPA / SHAHZAIB AKBER/EPA

۱۔ سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کا کیس ، ۲۔ پی ٹی آئی رہنماوں کی متنازعہ ٹوئٹ چیلنج، ۳۔ تحریک انصاف کا مرکزی سیکرٹریٹ کھولنے کرنے کا حکم، ۴۔ سابق صدر عارف علوی مذاکرات میں کردار ادا کرنے کے خواہشمند


سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل بینچ نے کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے کہ آزاد امیدوار اگر سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے تو پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستیں مانگ سکتی تھی۔ دوران سماعت چیف جسٹس اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ پارلیمارنی جماعت ہیں یا سیاسی جماعت

سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ منگل کے روز دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ آزاد امیدوار سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے تو پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستیں مانگ سکتی تھی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی سے استفسار کیا آپ 8 فروری سے پہلے کیا تھے؟ فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ 8 فروری سے پہلے ہم سیاسی جماعت تھے، آزاد اراکین کی شمولیت کے بعد ہم پارلیمانی جماعت بن گئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کل سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی ایک دوسرےکیخلاف بھی کھڑےہو سکتے ہیں۔ اس دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور وکیل فیصل صدیقی کے درمیان مکالمہ بھی ہوا۔ وکیل نے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اگر آپ پارلیمانی پارٹی ہیں تو آپ کا سربراہ کون ہے۔وکیل فیصل صدیقی نے جواب دیا کہ پوچھ کر بتاوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بانی چیئرمین کے پیج سے متنازعہ ٹویٹ سے متعلق شکایت اور ایف آئی اے کے طلبی کے نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کی طر ف سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کا مقصد پاکستان کیلئے یکجا ہونے کا درس دینا تھا۔درخواست میں سیکرٹری داخلہ، شکایت کنندہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اور تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ کا مقصد ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کے اہتمام کی ترغیب دینا تھا۔ تحریک انصاف کے وکیل انتظار پنچوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی صرف حمود الرحمن کمیشن پر بات کرنے کا کہہ رہے ہیں۔ حمود الرحمن کمیشن کی رپورٹ صرف فرد واحد کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ فوج نے بڑی بہادری سے 1971 کی جنگ لڑی۔ سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے حمود الرحمن کمیشن کے معاملے پر اپنے پاوں پر کلہاڑا مارا ہے۔ تحریک انصاف پر پابندی بھی لگ سکتی ہے۔

ادھر سائفر کیس میں بریت کے باوجود بھی وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے رہائی نہیں ہوسکی۔ جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی 9 مئی کے 8کیسز میں پہلے سے گرفتار ہیں اور لاہور پولیس نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری 25 مئی کو اڈیالہ جیل میں ڈالی تھی۔ پولیس نے چھبیس مئی کو شاہ محمود قریشی کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا تھا۔ لاہور سے آئی جے آئی ٹی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں شاہ محمود قریشی سے لاہور میں درج سانحہ 9 مئی سے متعلق مقدمات کی تفتیش بھی کی ہے۔ سابق وزیر اور پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سائفر کیس میں بریت کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کیخلاف تمام کیسز جھوٹے ہیں، وہ تمام کیسز کا سامنا کرکے سرخرو ہونگے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بریت کے فیصلے کے بعد قانونی ٹیم نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ۔ وکیل نعیم پنچوتھا نے بتایا کہ عمران خان کو سائفر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے اور نیب ترامیم کیس سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ان کیخلاف بنائے گئے تمام کیسز جھوٹے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں واقع پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر فوری طور پر ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری میں کہا گیا کہ سی ڈی اے نے 2022 اور 2023 میں پلازے کے سابق مالک کو نوٹس اور پھر شوکاز نوٹس جاری کیا، سی ڈی اے کوئی وضاحت پیش نہیں کر سکا کہ نوٹسز پرانے مالک کو کیوں بھیجے جاتے رہے۔ اس لیے تحریک انصاف کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد کے تین حلقوں کے الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا، الیکشن کمیشن نے ن لیگی امیدواروں کی درخواستیں سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے ٹربیونل کی تبدیلی کیس کو قابل سماعت قرار دیدیا، چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں کے نتائج کیخلاف کیسز کیخلاف درخواستوں کی سماعت کل ہوگی۔ اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب طارق فضل چوہدی ،انجم عقیل اور خرم نواز نے ٹربیونل تبدیل کرنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ خدشہ ہے انصاف نہیں ملے گا کیونکہ موجودہ ٹربیونل سے وہ مطمئن نہیں۔

سابق صدر عارف علوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں صرف مذاکرات کی کوشش کررہا ہوں نتیجہ کچھ نہیں نکل رہا۔ گزشتہ دو سال سے میڈیا کے ذریعے مذاکرات ہورہے ہیں۔ اگر مذاکرات ہوں گے تو گھر کے مالک سے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینچ سے پاکستان کو بہت نقصان پہنچا ہے۔ پاکستان میں احتساب کرنا ناممکن ہے۔ جس پر بھی ہاتھ ڈالو شور مچانا شروع کردیتا ہے۔ سائفر کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ سائفرپروزیراعظم نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ یہ عوام ہے پاس جانا ہے یا نہیں۔

رپورٹ: اصغرحیات


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان حالاتِ حاضرہ: تحریک انصاف کا مرکزی دفتر کھولنے کا حکم | SBS Urdu