امریکا ایران جنگ بندی معاہدے پر دستخط پاکستان کی میزبانی میں جنیوا میں ہونگے۔ بجٹ پر حکومتی اتحادی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات دور نہ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت بنانے کا اعلان کردیا لیکن چار نومنتخب اراکین اسمبلی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ پنجاب میں وزیر خزانہ کی بجت تقریر کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالات کشیدہ ہیں اور ریاست میں بارہویں روز بھی انٹرنیٹ سروس بند ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے پر دستخط جمعہ کے روز ہونگے۔ ممکنہ طور پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
بجٹ پر پاکستان پیپلزپارٹی کے تحفظات برقرار ہیں جس کے باعث چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر ملتوی کردی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے بجٹ کیخلاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کیا ہے۔ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں 12 روز بھی موبائل انٹرنیٹ سروس بند ہے اور حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے درمیان لاک ڈاون ڈیڈلاک برقرار ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کو آنکھوں کے علاج کے سلسلے میں اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں انہیں آنکھوں کے انجیکشن کی پانچویں ڈوز لگانے کے بعد واپس ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان



