Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

پاکستان رپورٹ : پاکستان کے ایوانوں میں 28 ویں ترمیم کی بازگشت

National Assembly of Pakistan

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے نئی آئینی ترمیم میں ووٹرز کی عمر 25 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ 4 سال گزرنے کے بعد مبینہ سائفر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے رہی ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ کی جانب سے نئی آئینی ترمیم میں ووٹرز کی عمر 25 سال سے کم کر کے 18 سال کرنے کا بیان سامنے آیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کیخلاف سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔ 4 سال گزرنے کے بعد مبینہ سائفر کی گونج ایک بار پھر سنائی دے رہی ہے۔


پاکستان میں 28 ویں آئینی ترمیم کی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے 28 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے جاری بیان میں ووٹرز کی عمر 25 سال سے کم کرکے 18 سال کرنے کے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید ہورہی ہے۔

اپوزیشن نے نئی آئینی ترمیم کی مخالفت کی ہے جبکہ وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 28 آئینی ترمیم کے حوالے سے پہلے اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جائے گا.

اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کیخلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی قیادت میں آنے والی ریلی کو وفاقی حکومت نے 26 نمبر چونگی کے مقام پر روک دیا۔ اسی مقام پر دھرنے کے دوران پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم بھی ہوا ہے۔

____________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now