ایک ایسے وقت جب ملک میں معاشی اور توانائی کا بحران جاری ہےپاکستانی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہفتے میں دو چھٹیاں بحال کرنے اور وزراء اور سرکاری ملازمین کے پٹرول کے کوٹے 40 فیصد کمی کے ساتھ کئی اہم فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز دی ہے
اپوزیشن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے، تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے لانگ مارچ بجٹ تک موخر کرنے اور عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شدید ردعمل دینے کا فیصلہ ہے
پاکستان کے دورے پر آئی جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے دورہ مختصر کردیا ہے، جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کرنیوالے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں.
پاکستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھارت میں بی جے پی ترجمان اور رہنماؤں کی جانب سے توہین آمیز بیانات پر مذمتی قراردادیں منظور کی ہیں اور پاکستان نے بھارت کے ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

Foreign Minister Bilawal Bhutto has quarantined himself after German Foreign Minister Annalena Baerbock tested positive of COVID. Source: Asghar Hayat
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک الائنس (پی ڈی ایم) آئندہ الیکشن ایک ساتھ مل کر لڑے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں حقیقی آزادی مارچ کی تاریخ دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جلد ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔
بشکریہ اصغر حیات ۔ پاکستان
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے