اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کی سفیر اور ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجیلینا جولی نے عالمی برادری سے پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلیے ڈو مور کا مطالبہ کیا ہے۔
انجیلینا جولی نے کہا کہ جو تباہی ہوئی ہے دنیا کو اس کا اندازہ ہی نہیں، آنے والے ہفتوں میں بھرپور مدد نہ پہنچی تو بچنے والے بھی نہیں بچیں گے، زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ان انسانوں میں بے شمار بچے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسی تباہی اپنی زندگی میں کہیں نہیں دیکھی ۔ جب بھی آئیں پاکستانی عوام کو افغان عوام کی مہمان نوازی کرتے پایا اور اب پاکستان کی مدد کرنے کا وقت ہے۔
انجیلینا جولی نے سیلاب سے ہونے والی تباہی، عوامی شکلات اور پاک فوج کے ریلیف آپریشن کا مشاہدہ کیا۔
تحریک انصاف ملک میں نئے عام انتخابات کے مطالبے کو لیکر ایک بار پھر وفاقی حکومت پر دباو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔۔ اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان کو اسلام آباد کی طرف مارچ تیاری کی ہدایت کردی ہے.

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف درج مقدمے سے دہشتگردی ایکٹ کی دفعات ختم کر دی ہیں، دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے پرسابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے ریفرنس پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔۔ نیب مریم نواز سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا ۔۔۔
پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور سیلاب کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، نیشنل ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 1569 ہوگئی ہے، ملک بھر میں 8 لاکھ سے زائد گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں اور 10 لاکھ کے لگ بھگ مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

______________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
“SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے



