جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری
- حراست کے دوران شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا: عمران خان کا الزام مگر وفاقی حکومت تشدد سے انکاری
- پاکستان فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گا
- قانون پر غیرجانبداری سے عمل کیا جانا چاہیے، اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا عمران خان پر مقدمات پر بیان
اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج زیبا چوہدری کو دھمکانے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 اگست کو طلب کرلیا ہے، عدالت نے کیس میں معاونت کیلئے اٹارنی جنرل اور چیئرمین پیمرا کو بھی طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی بغاوت کے مقدمے میں گرفتاری کے بعد پولیس نے ان کے فلیٹ پر چھاپہ مارا ہے اور موبائل فون، سیٹ لائیٹ فون سمیت اہم دستاویزات قبضے میں لے لی ہیں، دوسری جانب عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ حراست کے دوران شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے، جبکہ وفاقی حکومت تشدد سے انکاری ہے.

Pakistan's Prime Minister Imran Khan, right, Army Chief General Qamar Javed Bajwa, center, and Defense Minister Pervez Khattaq attend a military parade to mark Pakistan National Day in Islamabad, Pakistan, Wednesday, March 23, 2022. Pakistanis celebrated their National Day on Wednesday with a military parade in the capital, Islamabad, showcasing this Islamic nation's elite army units and high-tech weaponry, including short, medium, and long-range missiles, tanks, fighter jets and other hardware. (Anjum Naveed) Source: AP / Anjum Naveed/AP
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل عمران خان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت قائم ہونے والے مقدمے سے آگاہ ہیں اور انھوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون پر غیرجانبداری سے عمل کیا جانا چاہیے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے یہ بات پیر کو پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی۔ انھوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک مستعد، آزاد اور غیرجانبدار لیگل پروسس کی ضرورت ہے۔
پاکستان فیفا ورلڈ کپ کی سیکورٹی کے انتظامات سنبھالے گا، پاکستان کی کابینہ نے قطر کے ساتھ معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر دو روزہ دورہ قطر کے لیے اسلام آبادسے دوحہ میں ہیں۔وزیر اعظم نے پاکستان قطر سرمایہ کاری کانفرنس سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قطر کے سرمایہ کار پن بجلی شعبے میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ زراعت، قابل تجدید توانائی اور آئی ٹی سمیت دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔
بشکریہ اصغر حیات۔ پاکستان
______________________________
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: