Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

پاکستان رپورٹ: اہم قانون سازی یا آئی ایم ایف کی شرائط؟ آئندہ سال کا وفاقی بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا

Government of Pakistan

پاکستان میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بجٹ سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت درکار ہے


تاریخِ اشاعت بجے

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


پاکستان میں آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ بجٹ 5 جون کو قومی اسمبلی میں پیش ہونا تھا۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ حکومت بجٹ سے قبل اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے جس کیلئے پیپلزپارٹی کی حمایت درکار ہے


پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کرگئے۔ خیبرپختونخواہ اسمبلی میں 22 سے زائد ناراض ارکان اسمبلی کا اجلاس، وزیراعلی سہیل آفریدی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے 22 سے زائد ناراض ارکان کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں 30 سے زائد ارکان صوبائی اسمبلی نے شرکت نہیں کی۔ پی ٹی آئی ارکان نے صوبائی اسمبلی کی کارگردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔

گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں کے انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی۔ گلگت بلتستان پولیس نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کوصوبہ بدر کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر ایک بار پھر صورتحال کشیدہ رہی۔

گلگت بلتستان اسمبلی کے 7 جون کو ہونیوالے انتخابات کیلئے انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن پر انتخابی مہم کو محدود کرنے اور انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال ایک بار پھر کشیدہ رہی۔ عمران خان کی بہنوں، وکلاء یا پارٹی رہنماوں کو ان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی۔

بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now