پاکستان رپورٹ: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے رہنماوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

Pakistan Lockdown

Supporters of imprisoned former premier Imran Khan's Pakistan Tehreek-e-Insaf party, throw stones towards police officers during clashes, in Islamabad, Pakistan, Tuesday, Nov. 26, 2024. (AP Photo/W.K. Yousufzai) Source: AP / W.K. Yousufzai/AP

پشاور ہائیکورٹ نے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری روک دی۔ تحریک انصاف کا سپریٹینڈٹ اڈیالہ جیل کے رویے کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج۔ پولیس نے عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔


اہم نکات
  • تحریک انصاف رہنماوں کی جائیدادیں ضبط
  • اڈیالہ جیل کے باہر صورتحال کشیدہ
  • وزیراعظم کی بھارت کو دھمکی
  • بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا خیر مقدم
پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو قومی اسمبلی اور سینیٹ میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری سے روک دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگرفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے گزشتہ روز سنائے گئے فیصلے کی تفصیل جاری کردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری، محمودالرشید، عمر سرفراز اور یاسمین راشد کی جائیدادیں بھی ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے 2 کیسز میں رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔
تحریک انصاف نے سپریٹینڈٹ اڈیالہ جیل کے رویے کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کیا اور اجلاس کی کاروائی سے واک آوٹ کیا۔ تحریک انصاف کے ارکان نے پارلیمنٹ کے گیٹ نمبر 1 پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے روز داہگل ناکے پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین خان اور دیگر کو ناکے پر روکا، جس کے بعد پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کو ہراست میں لے لیا۔ پولیس نے عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو بھی تحویل میں لے لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت پاکستان کا ایک بوند پانی بھی نہیں چھین سکتا، انہوں نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ پاکستان نے امریکہ کی جانب سے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کے اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔


(بشکریہ: اصغرحیات۔ پاکستان)
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے رہنماوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم | SBS Urdu