پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 اور ٹرائی نیشن سیریز کے لیے 17 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، مختصر فارمیٹ کیلئے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، اُدھرآسٹریلیا میں موجود پاکستان شاہینز کی ٹیم کی عمدہ پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان شاہینز نے اپنے ابتدائی 5 میچز میں سے 3 میں فتح حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ہمراہ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 3 سیریز میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ رہنے والے کھلاڑیوں کو ایشیا کپ کےلیے موقع دیا گیا ہے۔

The eight-team ACC Asia Cup T20I tournament will be staged in Abu Dhabi and Dubai (Credit PCB).
آسٹریلیا میں موجود پاکستان شاہینز نے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اے ٹیم کو 79 رنز سے شکست دی،دوسرے میچ میں پرتھ اسکارچرز کی ٹیم نے ایک لو اسکورنگ مقابلے میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دی، تیسرے مقابلے میں پاکستان شاہینز نے میلبرن رینیگیڈز اکیڈمی کو 73 رنز سے قابو کیا، اس میچ کی خاص بات عبدالصمد کی جارحانہ سنچری تھی جس نے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، چوتھے میچ میں شکاگو کنگزمین نے شاہینز کو 69 رنز سے پچھاڑ دیا، پاکستان نے اپنے پانچویں میچ میں معاذ صداقت کی شاندار سنچری کی بدولت ایڈلیڈ اسٹرائیکرز اکیڈمی کو 107 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ہے۔ پاکستان شاہینز اپنا آخری میچ آج نیپال کے خلاف کھیلے گی، بہتر اسٹرائیک ریٹ کی بنیاد پر پاکستان ٹیم کی سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں۔
(ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی ہے۔)
______________
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: