سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کولمبو روانہ ہوگئی ہے پاکستان کی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لیے پہلی سیریز سولہ جولائی سے شروع ہوگی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان ٹیم نے کراچی میں بھرپور ٹریننگ کی پانچ روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ باؤلنگ اور فیلڈنگ کی خوب مشقیں کیں ۔ سری لنکا روانگی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز سے فائدہ ہوگا خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں امید ہے سیریز کے نتائج ہمارے حق میں آئیں گے .بھارت میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے سوال پر بابراعظم نے کہا کہ انڈیا میں کسی بھی مقام پر کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں صرف بھارت کے ساتھ ہی نہیں کھیلنا بلکہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لیے باقی ٹیموں کو شکست دینا ہوگی ۔


ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے ٹریننگ کیمپ میں 30 ہاکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں کھلاڑی دن میں دو مختلف سیشنز میں ٹریننگ کررہے ہیں ایونٹ کے لیے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان جولائی کے تیسرے ہفتے میں کیا جائے گا بھارت کے شہر چنائی میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن حکومت سے اجازت طلب کر رہی ہے حکومتی اجازت ملنے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم اگست میں بھارت روانہ ہوگی ایشین چیمپئنز ٹرافی کے مقابلے تین سے بارہ اگست تک کھیلے جائیں گے ہاکی ٹیم کے کوچ محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہیں لیکن امید ہے ٹورنامنٹ سے قبل ایک اچھی ٹیم تیار کر لیں گے
بشکریہ: انس سعید
__________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: