SKIP TO MAIN CONTENT

پری کنڈر، سیشنل کنڈر اور چائلڈ کیئر میں فرق: آسٹریلیا میں بچوں کی ابتدائی تعلیم کیسے مختلف ہے؟

As creches/infantários não serão mais gratuitos depois de 12 de julho
As creches/infantários não serão mais gratuitos depois de 12 de julho Source: AAP

پندرہ سال سے چائلڈ کیئر کے شعبے سے وابستہ آمنہ جاوید نے بتایا کہ آسٹریلیا میں پری کنڈر، سیشنل کنڈر اور لانگ ڈے کیئر کے نظام میں کیا فرق ہے اور یہ پاکستان کے نظام سے کس طرح مختلف ہے۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

پندرہ سال سے چائلڈ کیئر کے شعبے سے وابستہ آمنہ جاوید نے بتایا کہ آسٹریلیا میں پری کنڈر، سیشنل کنڈر اور لانگ ڈے کیئر کے نظام میں کیا فرق ہے اور یہ پاکستان کے نظام سے کس طرح مختلف ہے۔


آمنہ جاوید نے SBS سے بات چیت میں بتایا کہ آسٹریلیا میں چائلڈ کیئر دراصل ابتدائی تعلیم اور دیکھ بھال کا مجموعہ ہے، جہاں والدین اپنے بچوں کو کام یا تعلیم کے دوران صبح چھ بجے سے شام چھ بجے تک چھوڑ سکتے ہیں۔ ان کے مطابق وکٹوریہ میں بچہ تقریباً چھ ہفتے کی عمر سے لے کر تین سال تک لانگ ڈے کیئر میں جاتا ہے، جس کے بعد وہ سیشنل کنڈر یا کنڈر میں داخل ہو سکتا ہے، جبکہ اسکول میں داخلے کی عمر کی حد اپریل تک پانچ سال مقرر ہے۔

آمنہ جاوید نے واضح کیا کہ پاکستان میں بچے عموماً ڈھائی سے تین سال کی عمر میں پلے گروپ کے ذریعے اسکول کا آغاز کر دیتے ہیں، جبکہ آسٹریلیا میں بچے کو دو سال تک کھیل پر مبنی تعلیم (پلے بیسڈ لرننگ) کے ذریعے اسکول کے لیے تیار کیا جاتا ہے، جس میں لٹریسی اور نیومریسی کی بنیادی مہارتیں سکھائی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے پہلے سال یعنی فاؤنڈیشن کلاس میں بھی یہی طریقہ اپنایا جاتا ہے تاکہ بچے کے لیے یہ منتقلی نہایت آسان اور مثبت ہو۔ آمنہ جاوید نے مزید بتایا کہ وکٹوریہ کی حکومت ہفتے میں پندرہ گھنٹے مفت کنڈر کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کے تحت بچے کو دو دن تک بھیجا جا سکتا ہے، جبکہ باقی دنوں کے اخراجات میں والدین کی آمدنی کی بنیاد پر حکومتی سبسڈی شامل کی جاتی ہے۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now