Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

یونیورسٹی آف کینبرا میں قوالی نائٹ، موسیقی کے ذریعے ثقافتی ہم آہنگی کا پیغام

f2f5b861-6a27-4994-9820-86c3cfbe20b2.jpg

کینبرا میں پاکستانی کمیونٹی کے زیرِ اہتمام قوالی نائٹ منعقد ہوئی, جس میں بھارتی نژاد قوال کلدیپ بینس نے پرفارم کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا میں صوفی فن کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور نصرت فتح علی خان کو اپنا پسندیدہ قوال قرار دیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور محفل کو سراہا-


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Muhammad Riaz

پیش کار Muhammad Riaz

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


کینبرا میں پاکستانی کمیونٹی کے زیرِ اہتمام قوالی نائٹ منعقد ہوئی, جس میں بھارتی نژاد قوال کلدیپ بینس نے پرفارم کیا۔ انہوں نے آسٹریلیا میں صوفی فن کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا اور نصرت فتح علی خان کو اپنا پسندیدہ قوال قرار دیا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی اور محفل کو سراہا-


کینبرا میں یونیورسٹی آف کینبراپاکستانی طلبا تنظیم کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والی قوالی نائٹ کو شرکاء اور منتظمین نے ایک یادگار ثقافتی ایونٹ قرار دیا۔ اس ایونٹ کے منتظمین میں رحیم شامی، ہرا شاہد اور دیگر شامل تھے، جنہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے انعقاد کے لیے انہوں نے بھرپور محنت کی تاکہ کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا سکے۔ منتظمین کے مطابق اس طرح کے ایونٹس نہ صرف ثقافتی روابط کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ کمیونٹی کے درمیان ہم آہنگی کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

766cc08c-97fb-4e59-8519-87410e61cdc7.jpg
Source: Supplied

شرکاء میں شامل حامد مونگا نے کہا کہ قوالی کے فن کو قریب سے سمجھنے اور اس سے جڑنے کی ضرورت ہے، اور اس محفل کے ذریعے اس فن کو بہتر انداز میں محسوس کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کے لیے تمام ٹیم نے بڑی محنت کی ہے۔

7070173e-f90a-4b61-b615-2bf99b5c048b.jpg
Source: Supplied

زارہ زیشان نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھا موقع تھا جس کے ذریعے کمیونٹی کو اکٹھا کیا گیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کینبرا میں اس نوعیت کے ایونٹس کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ انہوں نے اس ایونٹ کو طلبہ اور کمیونٹی کے درمیان رابطے کا ایک مثبت ذریعہ قرار دیا۔


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now