آسٹریلیا کا یہ دورہ میرے لیے ناقابلِ فراموش رہے گا، یہ کہنا ہے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان کا جو اس وقت اپنے والد راحت فتح علی خان کے ساتھ آسٹریلیا میں کنسرٹ ٹور پر ہیں۔ راحت فتح علی اور شاہ زمان سے ایس بی ایس اردو کی خصوصی بات چیت سنئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
آسٹریلیا کا یہ دورہ میرے لیے ناقابلِ فراموش رہے گا، کیونکہ حالیہ آسٹریلیا کے دورے کے دروان جس طرح میں نے انفرادی طور پر شو کا آغاز کیا اور پرفارم کرنے کا موقع ملا، یہ میرے لیے بہت یادگاررہے گا۔ اور اسے مختلف ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے حاضرین نے بھرپور پذیرائی بخشی۔ گلوکار شاہ زمان خان
گولڈںن ہارٹ کے زیراہتمام اس ایونٹ کا مقصد پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور دنیا کے مختلف حصوں سے اردو، ہندی اور پنجابی زبان و ثقافت سے وابستہ لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا ہے، تاکہ موسیقی اور ثقافت کے ذریعے اپنی روایات سے جڑے رہیں۔ یہ محفل لوگوں کو قریب لانے اور باہمی روابط کو فروغ دینے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ بھیِم سنگھ، سی ای او گولڈن ہارٹ

سڈنی کی رہائشی سدرہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی تقریبات آسٹریلیا کی کثیرالثقافتی شناخت کو مضبوط بناتی ہیں، جہاں مختلف کمیونٹیز کے لوگ ایک جگہ جمع ہو کر ایک دوسرے کی ثقافت کو قریب سے جانتے ہیں۔
شازیہ اعجاز نے کہا کہ ان کا آبائی تعلق بھی فیصل آباد سے ہے، جو برصغیر کی موسیقی، خصوصاً قوالی کی ایک اہم شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم قوال استاد نصرت فتح علی خان کے خاندان کا تعلق بھی فیصل آباد سے رہا، جس کے باعث اس شہر سے ان کی ایک خاص جذباتی وابستگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڈنی میں منعقد ہونے والی اس محفل نے انہیں ایک بار پھر اسی ثقافتی اور موسیقی کے ماحول کا احساس دلایا۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ ہمیں فیس بُک اور انسٹا گرام پر فالو کیجئے۔



