رمضان شاپنگ فیسٹیول 2025 ایک شاندار اور بھرپور ثقافتی میلہ جو روایتی پکوانوں اور دیدہ زیب ملبوسات کی دلکشی سے مزین تھا۔اس رنگا رنگ رمضان میلے کی صوتی رپورٹ میں اس سال کے میلے کا احوال سنئے۔
22 مارچ کو سڈنی کے سبرب کرینز ہل میں حسبِ روایت رمضان شاپنگ فیسٹیول 2025 منعقد ہوا جس میں خوبصورت روشنیوں سے جگمگاتے اسٹالز پر جدید اور روایتی لباس، دیدہ زیب زیورات، اور گھریلو سجاوٹ کی اشیاء پیش کی گئیں.
یہ میلہ نہ صرف خریداری کے شوقین افراد کے لیے جنت ثابت ہوا بلکہ رمضان کے روحانی اور خاندانی پہلوؤں کو اجاگر کرنے کا بھی بہترین ذریعہ بنا۔
اس میلے میں بڑوں کے ساتھ بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیاں، ثقافتی پروگرام، اور خصوصی رعایتی آفرز بھی تھیں۔ رمضان شاپنگ فیسٹیول 2025 روایات، جدیدیت، اور خوشیوں کا حسین امتزاج ثابت ہوا، جس نے ہر عمر کے افراد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔




