ٹیلی کمیونی کیشنز انڈسٹری امبڈز مین (TIO) یا محتسب کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2023 سے اب تک 1,500 سے زائد صارفین نے سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے خلاف شکایات درج کرائی ہیں۔
71 فیصد شکایات گوگل، مائیکروسافٹ، ایپل، ہبل اور میٹا جیسی بڑی ٹیک کمپنیوں کے بارے میں ہیں
۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں شکایات میں 30 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ 2025 میں بھی یہ رجحان مسلسل بڑھ رہا ہے۔ اکاؤنٹ بلاک ہونے، غلط فیس چارجز، یا خراب سروس — لوگ مدد چاہتے ہیں، مگر پلیٹ فارمز تک رسائی اور مسائل کے حل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
یلی کمیونی کیشنز انڈسٹری امبڈز مین محترمہ سنتھیا گیبرٹ کا کہنا ہے کہ شکایات کی تعداد ہر سال بڑھ رہی ہے، خاص طور پر 2024 میں اس میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ اکاؤنٹ تک رسائی کے مسائل، غیر ضروری فیسیں، اور خراب سروس اب زیادہ عام ہو چکے ہیں، اور صارفین کے لیے وقت پر مدد حاصل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ان کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ اکاؤنٹ لاک ہونا یا بلاک ہونا ہے، جس کے بعد غیر واضح فیس اور چارجز اور ناکارہ یا خراب مصنوعات و خدمات آتی ہیں۔ صارفین کو پلیٹ فارم سے رابطہ کرنے میں مشکل ہوتی ہے، اور جواب بھی اکثر دیر سے ملتا ہے۔
سنتھیا گیبرٹ کہتی ہیں کہ زیادہ تر پلیٹ فارمز موثر کسٹمر سپورٹ نہیں دیتے،خود کار جوابات عام ہیں، اور کسی انسان تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، شکایتی عمل شفاف نہیں، جس سے صارف کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ اس کا مسئلہ کس سطح پر ہے۔
جب TIO ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کی شکایات حل کر سکتی ہے، تو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی کیوں نہیں؟
محترمہ گیبرٹ وضاحت کرتی ہیں کہ TIO کو قانونی طور پر صرف ٹیلکوز کے معاملات دیکھنے کا اختیار ہے۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اس دائرے میں شامل نہیں، اس لیے TIO ان کے خلاف شکایات کو باضابطہ طور پر حل نہیں کر سکتا، چاہے مسائل اسی نوعیت کے کیوں نہ ہوں۔
رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ایک نیا “ کمیونی کیشنز” بنایا جائے۔
وہ کہتی ہیں کہ ایسا ادارہ صارفین کو باضابطہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا جہاں ڈیجیٹل پلیٹ فارم شکایات بھی قانوناً سنی جا سکیں گی۔ اس سے صارفین کے حقوق مضبوط ہوں گے اور بڑے پلیٹ فارمز کو جواب دہ بنایا جا سکے گا۔
ہم نے گفتگو کو عملی سمت دیتے ہوئے پوچھا کہ ٹیک کمپنیاں اپنے نظام میں کیا بہتری لا سکتی ہیں۔
محترمہ گیبرٹ کے مطابق ٹیک کمپنیوں کو واضح، تیز اور انسانی رابطے والا شکایتی نظام بنانا چاہیے۔ اکاؤنٹ رسائی، ہیکنگ، اور فیس کے مسائل کے حل کے لیے انہیں زیادہ ذمہ دارانہ رویہ اپنانا ہوگا۔
سنتھیا گیبرٹ بتاتی ہیں کہ صارفین TIO کی ویب سائٹ کے ذریعے، فون پر، یا آن لائن فارم بھر کر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اگر مسئلہ telco سے حل نہ ہو تو TIO فوری معاونت فراہم کرتا ہے۔
سنتھیا گیبرٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اگر مستقبل میں ایک جامع کمیونی کیشنز احتسابی ادارہ قائم ہوتا ہے، تو صارفین کو زیادہ مضبوط اور مؤثر سہارا مل سکے گا۔




