پرتھ میں منعقدہ فریڈم کپ جیسے ٹورنامنٹس صرف کھیل کا میدان نہیں بلکہ مختلف ثقافتوں اور قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کا ذریعہ بن رہے ہیں۔ پناہ گزین پس منظر رکھنے والے کھلاڑی، سرکاری اداروں اور مقامی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ مل کر نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو سمجھنے، سیکھنے اور قریب آنے کا موقع بھی فراہم کر رہے ہیں۔
پناہ گزینون کی مثبت سرگرمیاں ان کے متعلق موجود منفی تاثر کو بدلنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں، کیونکہ یہ دکھاتی ہیں کہ یہ لوگ صرف مدد کے طلبگار نہیں بلکہ آسٹریلوی معاشرے میں مثبت تبدیلی کا حصہ بھی بن سکتے ہیں۔ کھیل کے ذریعے ابھرتی ہوئی یہ یکجہتی آسٹریلیا میں مختلف قوموں کے درمیان اعتماد اور شمولیت کو فروغ دے رہی ہے۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے