Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

فیفا ورلڈ کپ 2026 کا بخار پاکستانی شائقین پر بھی چڑھ گیا

FIFA Fever

Shakira performs during the the FIFA World Cup opening ceremony at the Mexico City Stadium. Picture date: Thursday June 11, 2026.. Photo credit should read: Nick Potts/PA Wire. RESTRICTIONS: Use subject to restrictions. Editorial use only, no commercial use without prior consent from rights holder. Credit: Nick Potts/PA

بنگلہ دیش نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی , پاکستان نے 74 سال بعد فٹبال کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا , اسٹیڈیم گونجتے رہے، پرچم لہراتا رہا؛ پاکستانی چچا کرکٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا.


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

پیش کار Warda Waqar

ذریعہ: SBS


Share this with family and friends


بنگلہ دیش نے اپنی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی , پاکستان نے 74 سال بعد فٹبال کا بین الاقوامی ٹورنامنٹ جیت لیا , اسٹیڈیم گونجتے رہے، پرچم لہراتا رہا؛ پاکستانی چچا کرکٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا.


میرپور ڈھاکا میں بنگلہ دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 21 سالہ انتظار ختم کر دیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ 42 اوور میں 8 وکٹوں پر 187 رنز بنائے بنگال ٹائیگرز نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ملنے والا 192 رنز کا ہدف 35 اوورز میں حاصل کر کے دوسرے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شاندار فتح سمیٹ لی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش ٹیمیں اس قبل 4 مرتبہ ون ڈے سیریز میں آمنے سامنے آچکی ہیں اور چاروں مرتبہ آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو وائٹ واش کیا

پاکستان کے شائق دوست کی حیران کن اوور ہیڈ کک اور ہارون حمید کے آخری لمحات میں شاندار انفرادی گول نے پاکستان کو 74 سالہ انتظار سے نجات دلا دی

Pakistan Football Team
Credit: Source: PFF

شاہینوں نے ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو 2-0 سے شکست دے کر تاریخی ٹائٹل جیت لیا، شاہینز کی اس سے قبل آخری ٹورنامنٹ فتح 1952 میں ایشین کواڈرینگولر فٹبال ٹورنامنٹ میں ہوئی تھی

چار دہائیوں تک دنیا بھر کے کرکٹ میدانوں میں سبز ہلالی پرچم کی پہچان بننے والے چچا کرکٹ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 500 سے زائد انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کرکٹ کا جذبہ بننے والے چچا کرکٹ اپنی منفرد شخصیت، سبز لباس اور وطن سے بے مثال محبت کے باعث دنیا بھر میں قومی ٹیم کے سب سے نمایاں سپورٹر کے طور پر جانے گئے

Chacha cricket
Credit: Source :PCB

دنیا کے سب سے بڑے فٹبال میلے، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں بھی فٹبال کا بخار چڑھ گیا ہے۔ ملک بھر کے شائقین اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کے لیے پرجوش ہیں اور ورلڈ کپ کے رنگ میں رنگے نظر آ رہے ہیں

یاد رہے فیفا ورلڈ کپ میں کھیلے جانا والا فٹبال ٹرائی اونڈا پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کیا گیا ہے ایس بی ایس کی خصوصی گفتگو میں شائقین فٹبال نے اپنے جذبات کا اظہار کیا آئیے سنتے ہیں

ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی

___________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now