آسٹریلیا اوپن 2025 اپنے عروج کو پہنچ چکا ہے ایونٹ کے سنسنی خیر مقابلے دیکھنے کےلیے دنیا بھر سے ٹینس کے شوقین افراد میلبرن کا رخ کر رہے ہیں ۔ سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں مردوں اور خواتین کے سیمی فائنل اور فائنل کی لائن اپ تیار ہوگئی ہے۔
کوارٹر فائنل میں امریکہ کے بین شیلٹن اور اٹلی کے یانک سنر نے اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو بھی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں ۔دوسری طرف خواتین کے سنگلز کا فائنل مقابلہ آرینا سبا لینکااور امریکہ کی میڈیسن کیز کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔
میلبرن پارک میں جاری آسٹریلین اوپن میں نہ صرف شاندار ٹینس مقابلے پیش کیے جارہے ہیں بلکہ شائقین کے لیے تفریح، موسیقی، اور آسٹریلیا کی ثقافت کا لطف اٹھانے کا بھی موقع فراہم کیا گیا ہے جس وجہ سے میلبرن ایک بار پھر عالمی کھیلوں کا مرکز بنا ہوا ہے آسٹریلین اوپن کا فائنل اتوار کے روز کھیلا جائے گا ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک اور ڈیڈ لائن دے دی ہے ۔ پی سی بی کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے اسٹیڈیمز اب تیس جنوری تک تیار کر لیے جائیں گے۔

ادھر بھارتی میڈیا کی جانب سے کیپٹنز شوٹ کے لیے روہت شرما کو پاکستان نہ بھیجنے اور کبھی انڈیا جرسی پر پاکستان کا نام نہ لکھوانے کے حوالے سے خبریں موصول ہو رہی ہیں ان تنازعات پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا کیا موقف ہے اس حوالے سے ہم نے انڈیا کے سپورٹس صحافی اومیش شرما کے ساتھ گفتگو کی ہے انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی ، پی سی بی اور بی سی سی آئی کو تمام معاملات پہلے طے کر لینے چاہیے تھے روزانہ ایک نیا تنازع کھڑا ہونے کی وجہ سے فینز بھی خاصے پریشان نظر آ رہے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس کپتان سعود شکیل نے کہا کہ ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان کی پرفارمنس سے ٹیم جیتے ۔
(بشکریہ انس سعید)
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
- ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
- اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
- “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:Spotify PodcastApple Podcast







