آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ آسٹریلیا کے سامنے پاکستان بے بس مسلسل چوتھی شکست، پرو ہاکی لیگ پاکستان کو مسلسل 14 ویں شکست انگلینڈ نے بھی ہرا دیا اور ٹی ٹونٹی سیریز بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کا جشن وائرل
جنوبی افریقہ نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 0ـ1 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا ابتدائی دباؤ کے بعد جنوبی افریقہ نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے میچ پر گرفت مظبوط کر لی اور بھرپور جزبے اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم کئی مواقع پر ان کی فنشنگ مایوسی کن رہی اس کے باوجود ماسی کو کے گول نے جنوبی افریقہ ٹیم کو تاریخی کامیابی دلا دی
ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے ،جہاں آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 113 رنز سے شکست دے دی۔ 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 86 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے بولنگ میں نشرہ سندھو، رامین شمیم اور سعدیہ اقبال نے دو، دو وکٹیں لے کر کچھ مزاحمت دکھائی، مگر آسٹریلوی بیٹرز کے طوفان کو روکنا ممکن نہ ہوسکا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ایونٹ میں اب تک کامیابی سے محروم ہے
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی ناکامیوں کا سلسلہ برقرار، گرین شرٹس کو ایونٹ میں مسلسل 14ویں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ لندن میں کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں میزبان انگلینڈ نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید اشرف کا واحد گول بھی ٹیم کو ناکامی سے نہ بچا سکا، جبکہ اس سے قبل روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں بھی گرین شرٹس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں کیا کہا اپکو سناتے ہیں
آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں شکست دے کر سیریز پر 0-3 سے کلین سویپ مکمل کرلیا۔ شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹرافی وصول کرنے کے بعد ٹم ڈیوڈ کا منفرد اندازِ جشن سب کی توجہ کا مرکز بن گیا، جب وہ چمچماتی سبز رنگ کی موٹر سائیکل پر ساتھی کھلاڑی میٹ رینشا کو پیچھے بٹھا کر میدان کا چکر لگاتے رہے۔ آسٹریلوی کھلاڑیوں کے اس جشن نے فتح کے رنگ مزید گہرے کر دیے اور شائقین کے دل جیت لیے۔
(ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی)




