ویمن ایشز سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے ۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں آسٹریلیا اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کی کرکٹرز نے ڈبل ڈیکر بس پر سوار ہو کر ٹرافی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جبکہ اس موقع پر دونوں ملکوں کی کرکٹرز نے بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔
ویمن ایشز سیریز میں تین ون ڈے، تین ٹی ٹونٹی میچز اور واحد ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔سیریز کا پہلا ون ڈے میچ بارہ جنوری کو سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک ہوکلے نے کہا کہ سیزن کی باقی سیریز کی طرح یہ سیریز بھی بہت شاندار ہوگی ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے بھاری سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں شیڈول میچز پر ایک بار پھر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے میزبانی کے لیے اعلان کردہ تینوں وینیوز جن میں قذافی اسٹیڈیم لاہور ، پنڈی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی شامل ہیں وہ تاحال تیار نہیں کیے جا سکے ہیں۔
اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا جائزہ لینے کے لیے کرکٹ کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چھ رکنی وفد پاکستان پہنچ چکا ہے وفد لاہور ،راولپنڈی اور کراچی میں اسٹیڈیمز کے انتظامات کا جائزہ لے گا آٹھ سال بعد ہونے والی چیمپئنز ٹرافی انیس فروری سے نو مارچ تک پاکستان میں کھیلی جانی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی جنوری کے آخری ہفتے تک تیاریاں مکمل ہونے کے لیے پرامید ہیں ۔

پاکستان کے اسکواش کھلاڑی سہیل عدنان نے تاریخ رقم کردی ہے سہیل عدنان نے 18 سال بعد برٹش جونیئر اوپن اسکواش کا ٹائٹل پاکستان کو جتوایا ہے سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔
سہیل عدنان نے فائنل میں مصر کے کھلاڑی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی ۔سہیل عدنان نے دو کے مقابلے میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کی سہیل عدنان نے ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حریف کھلاڑی نے بھی بہت اچھا کھیلا لیکن مجھے کامیابی حاصل ہوئی نوجوانوں کو تمام کھیل کھیلنے چاہیے، کرکٹ بیڈمنٹن یا اسکواش کوئی بھی کھیل ہو، کھیل کر آگے بڑھنا چاہیے۔
(بشکریہ انس سعید)
___________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
- ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
- اردو پرگرام سننے کے اور طریقے
- “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify PodcastApple Podcast







