پناہ گزینوں اور مہاجرین کی ذہنی صحت کے لیے اُن کی زبان میں خودکشی سے بچاؤ کی معلومات کیوں اہم ہے؟

DOMESTIC VIOLENCE STOCK

A person poses for a photograph in Melbourne, Friday, February 2, 2024. (AAP Image/Diego Fedele) NO ARCHIVING Credit: AAPIMAGE

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آسٹریلیا میں پناہ گزین اور پناہ کے متلاشی افراد خودکشی، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) اور ذہنی دباؤ کی بلند شرح کا شکار ہوتے ہیں۔ ان مسائل کو ثقافتی لحاظ سے موزوں علاج اور معلومات تک محدود رسائی مزید سنگین بنا دیتی ہے۔مختلف زبانوں میں پناہ گزینوں کے لیے خودکشی سے بچاؤ کی تربیت بھی موجود ہے۔


میلبورن یونیورسٹی کی محقق ڈاکٹر حمیرا ماہین کے مطابق مہاجر خاندانوں میں خودکشی کے رجحان کو نظرانداز کرنا یا اس پر خاموشی اختیار کرنا ایک عام رویہ ہے، جو اکثر سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ یہ رویہ مہاجر خاندانوں میں ذہنی دباؤ، تنہائی اور مایوسی کو بڑھا دیتا ہے، جس سے وہ افراد جو پہلے ہی جنگ، نقل مکانی، صدمے یا معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہوتے ہیں، مزید خطرے میں پڑ جاتے ہیں۔
میلبورن یونیورسٹی سے وابستہ محقق ڈاکٹر حمیرا ماہین کہتی ہیں کہ بہت سے مہاجر اور تارکینِ وطن خاندانوں میں خودکشی جیسے نازک اور حساس مسئلے پر بات کرنے سے گریز کیا جاتا ہے۔ ان کے مطابق اس خاموشی کی جڑیں اکثر ثقافتی، مذہبی یا سماجی اقدار میں پیوست ہوتی ہیں، جہاں خودکشی کو گناہ، شرم یا خاندان کی عزت پر داغ سمجھا جاتا ہے۔ نتیجتاً، متاثرہ افراد نہ صرف اپنے جذبات اور مشکلات کو چھپاتے ہیں بلکہ اکثر کسی قسم کی مدد یا علاج کی تلاش بھی نہیں کرتے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا جیسے ملک میں، جہاں مختلف ثقافتوں اور پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد آباد ہیں، ذہنی صحت کے بارے میں شعور اور مکالمے کو فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔ داکٹر حمیرا ماہین کا ماننا ہے کہ کمیونٹی میں خودکشی جیسے موضوع پر خاموشی کو توڑنا، اور ایسے ماحول کو فروغ دینا جہاں لوگ بغیر خوف یا شرمندگی کے اپنی ذہنی کیفیت پر بات کر سکیں، مہاجر برادریوں میں خودکشی کی شرح کم کرنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔
___________________________________________________________
اپنی زبان میں مدد حاصل کرنے کے لئے رابطہ کیجئے:
Lifeline : 13 11 14
Suicide Call Back Service: 1300 659 467
Kids Helpline: 1800 55 1800
beyondblue.org.au and : 1300 22 4636
_____________________________________________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک 
کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand