Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE starting June 12 2026

ٹیکس سیزن 2026: غلط کلیمز سے بچنے کیے لئے آسٹریلین ٹیکس آفس کی اہم ہدایات

ATO Assistant Commissioner Anita Challen.jpg

نئے معاشی سال کے آغاز پر آسٹریلین شہری اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، آسٹریلین ٹیکس آفس (ATO) غیر متعلقہ اور غلط کلیمز پر اپنی نگرانی سخت کر رہا ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اینیٹا چیلن بتاتی ہیں کہ ورک ریلیٹڈ اخراجات، ورک فرام ہوم ڈِڈکشنز، رینٹل پراپرٹی کلیمز اور ٹیکس ڈیڈلائنز کے حوالے سے کون سی باتیں جاننا ضروری ہیں۔

تاریخِ اشاعت بجے

By Rehan Alavi

ذریعہ: SBS

Share this with family and friends

نئے معاشی سال کے آغاز پر آسٹریلین شہری اپنے ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، آسٹریلین ٹیکس آفس (ATO) غیر متعلقہ اور غلط کلیمز پر اپنی نگرانی سخت کر رہا ہے۔ اس پوڈکاسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اینیٹا چیلن بتاتی ہیں کہ ورک ریلیٹڈ اخراجات، ورک فرام ہوم ڈِڈکشنز، رینٹل پراپرٹی کلیمز اور ٹیکس ڈیڈلائنز کے حوالے سے کون سی باتیں جاننا ضروری ہیں۔

 ٹیکس سیزن پر ATO شہریوں کو خبردار کر رہا ہے کہ کلیمز درست طریقے سے جمع کروائے جائیں۔ اس پوڈکاسٹ میں اسسٹنٹ کمشنر اینیٹا چیلن عام نے لطیوں، مشکوک کلیمز کی نشاندہی کے طریقوں، اور ورک فرام ہوم و رینٹل پراپرٹی ڈِڈکشنز کے اصولوں پر روشنی ڈالی ہے۔ وہ ٹیکس ڈیڈلائنز اور ان افراد کے لیے بھی رہنمائی فراہم کرتی ہیں جو کسی اخراجات کے قابلِ کٹوتی ہونے کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔

بہت سے ٹیکس دہندگان غلطی سے ذاتی اخراجات کو ورک ریلیٹڈ اخراجات کے طور پر کلیم کر لیتے ہیں۔ ATO جدید ڈیٹا میچنگ اور چیکنگ سسٹمز کے ذریعے ایسے مشکوک کلیمز کی نشاندہی کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جرمانے یا رقم کی واپسی کی صورت پیدا ہو سکتی ہے۔

ورک فرام ہوم اور رینٹل پراپرٹی سے متعلق کلیمز ٹیکس سیزن میں خاص طور پر نگرانی کے تحت ہوتے ہیں۔ درست ریکارڈ رکھنا اور یہ سمجھنا کہ کون سے اخراجات واقعی قابلِ کٹوتی ہیں، غلطیوں سے بچنے اور درست فائلنگ کے لیے نہایت ضروری ہے۔

___________________________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں

Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now