ٹیکس سیزن 2026 شروع ہونے سے پہلے ضروری ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنی رسیدیں، ریکارڈز اور کلیمز کی اہلیت کا جائزہ لیں۔ غلط یا غیر مستند دعوے آڈٹ اور جرمانوں کا سبب بن سکتے ہیں۔دی ٹیکس فیکٹر کے پارٹنر اور سینئر اکاؤنٹنٹ، سید فہد علی کا کہنا ہے کہ قواعد سے آگاہی اور پیشگی تیاری بہتر ٹیکس ریٹرن میں مدد دیتی ہے۔مزید جانئے اس پوڈ کاسٹ میں۔
دی ٹیکس فیکٹر کے پارٹنر اور سینئر اکاؤنٹنٹ، سید فہد علی، کا کہنا ہے کہ صرف وہی اخراجات کلیم کیے جاسکتے ہیں جو براہِ راست کمائی گئی آمدنی سے ورک ریلیٹڈ ہوں اور جن کے ثبوت موجود ہوں۔ گھر سے کام، پیشہ ورانہ رکنیت اور بعض تعلیمی اخراجات پر بھی جانچ پڑتال کے بعد ٹیکس ریٹرن مل سکتا ہےں۔
سید فہد علی کے مطابق، ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے پہلے myTax میں موجود پری فل معلومات کی تصدیق کرنا ضروری ہے کیونکہ حتمی ذمہ داری ٹیکس دہندہ پر عائد ہوتی ہے۔ منظم ریکارڈ رکھنے اور قوانین کو سمجھنے سے جائز رعایتوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جبکہ غیر ضروری غلطیوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔





