SKIP TO MAIN CONTENT

آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا ٹیکس ایجنٹ: آپ کا ٹیکس ریٹرن کس کے ہاتھوں میں محفوظ ہے؟

3D Motion graphic of AI or artificial intelligence.
In Australia, various inquiries are underway to examine how to regulate AI and automated decision-making that was a feature of the Robodebt scheme that was found to be illegal. Source: Moment RF / Getty Images

میلبورن میں مقیم ٹیکس ایجنٹ محمد سعد کمال نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن یہ ایک رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کا متبادل نہیں بن سکتی، خاص طور پر پیچیدہ کیسز، آڈٹ کی صورتحال اور مسلسل بدلتے ہوئے قوانین کے تناظر میں۔


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

ذریعہ: SBS



Skip to podcast episode content

میلبورن میں مقیم ٹیکس ایجنٹ محمد سعد کمال نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، لیکن یہ ایک رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کا متبادل نہیں بن سکتی، خاص طور پر پیچیدہ کیسز، آڈٹ کی صورتحال اور مسلسل بدلتے ہوئے قوانین کے تناظر میں۔


محمد سعد کمال نے بتایا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس عام لوگوں کو ڈیڈکشنز، میڈیکیئر لیوی، ہیکس، کیپیٹل گینز اور ورک ریلیٹڈ ایکسپینسز جیسے تصورات سمجھنے میں تعلیمی نقطہ نظر سے کافی مددگار ثابت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اے ٹی او کے مطابق ٹیکس ریٹرن کی ذمہ داری ہمیشہ خود فرد پر عائد ہوتی ہے، چاہے معلومات آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے ہی کیوں نہ لی گئی ہوں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس بعض اوقات پرانی یا غلط معلومات کو بھی پورے اعتماد سے پیش کر دیتی ہے، جبکہ اے ٹی او کے قوانین ہر سال تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

انہوں نے اسے سیلف میڈیکیشن سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح گوگل سرچ کسی ڈاکٹر کا متبادل نہیں بن سکتی، اسی طرح آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی ایک رجسٹرڈ ٹیکس ایجنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی، کیونکہ ٹیکس ایجنٹ فرد کے مخصوص حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تفصیلی سوالات پوچھتا ہے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ اگر آڈٹ کی صورت میں غلط معلومات کی بنیاد پر دعوے کیے گئے ہوں تو ریٹرن میں ترمیم کرنی پڑ سکتی ہے اور ریفنڈ کی بجائے رقم واپس ادا کرنا پڑ سکتی ہے، اس لیے خاص طور پر کاروباری، انویسٹمنٹ انکم یا کرپٹو کرنسی رکھنے والے افراد کو پیشہ ورانہ مدد لینے کا مشورہ دیا۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now