جی ایس ٹی کیا ہے اور اثاثوں کی ڈیپریسی ایشن کیسے کام کرتی ہے؟

Australian Federal Budget 2018
Source: SBS

برسبین میں مقیم ٹیکس ایجنٹ توصیف عباسی نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس یعنی جی ایس ٹی سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں رجسٹریشن کی حد، اوبر اور رائڈ شیئر اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مختلف قوانین، اور کاروباری اثاثوں کی ڈیپریسی ایشن شامل ہیں۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


برسبین میں مقیم ٹیکس ایجنٹ توصیف عباسی نے ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو میں گڈز اینڈ سروسز ٹیکس یعنی جی ایس ٹی سے متعلق اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں رجسٹریشن کی حد، اوبر اور رائڈ شیئر اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے مختلف قوانین، اور کاروباری اثاثوں کی ڈیپریسی ایشن شامل ہیں۔


توصیف عباسی نے بتایا کہ عام کاروباروں کے لیے جی ایس ٹی رجسٹریشن اس وقت لازمی ہو جاتی ہے جب سالانہ ٹرن اوور پچھتر ہزار ڈالر سے تجاوز کر جائے، تاہم اوبر، ڈیڈی، اولا اور ٹیکسی ڈرائیوروں پر یہ حد لاگو نہیں ہوتی اور انہیں پہلے ڈالر سے ہی جی ایس ٹی ادا کرنا ہوتا ہے، ساتھ ہی اے بی این اور جی ایس ٹی رجسٹریشن کے بعد ہر تین ماہ بعد بزنس ایکٹیویٹی سٹیٹمنٹ جمع کروانا لازمی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کاروباری اخراجات جیسے فیول اور کار ایکسپینسز پر ادا کیا گیا جی ایس ٹی بھی واپس کلیم کیا جا سکتا ہے۔ اثاثوں کی ڈیپریسی ایشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ دس ملین ڈالر سے کم ٹرن اوور رکھنے والے چھوٹے کاروبار بیس ہزار ڈالر سے کم مالیت کا کوئی بھی اثاثہ خریدنے کی صورت میں اسی سال اس کی مکمل رقم کلیم کر سکتے ہیں، جبکہ اس سے زائد مالیت کے اثاثے کئی سالوں پر تقسیم کر کے ڈیپریسی ایٹ کیے جاتے ہیں۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now